وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ عطیۂ خون پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت اور انسانیت سے محبت کا عملی اظہار ہے۔ ایک خون کا عطیہ کئی قیمتی جانوں کو بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ عطیۂ خون کا مقصد محفوظ خون کی دستیابی اور رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے شعور کو فروغ دینا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں محفوظ خون کی فراہمی اور جدید بلڈ بینکنگ نظام کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔