وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس سول ادارے کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ آپریشن میں دہشت گردوں کو ڈرون اور دھماکا خیز مواد فراہم کرنے والے اہم سہولت کار کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کی سپلائی چین کو بے نقاب کرنا ایک اہم پیش رفت ہے۔ سندھ پولیس، سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس سول ادارے کی مؤثر کارروائیوں سے دہشت گردی کے خطرات کا بروقت سدباب ممکن ہوا ہے۔