سابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد، محمد سرفراز ورک نے موجودہ چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کو رینک لگا کر باضابطہ طور پر کمان ان کے حوالے کر دی۔
اس موقع پر انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کائنات اظہر خان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت کے ذریعے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی روایات کو مزید مضبوط بنائیں گی۔
یہ منظر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ روایات، باہمی احترام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بن گیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سبکدوش یا تبادلہ پانے والے چیف ٹریفک آفیسر نے اس انداز میں اپنے جانشین کا استقبال کرتے ہوئے نہایت خوش دلی، فراخ دلی اور وقار کے ساتھ کمانڈ منتقل کی۔
اس موقع پر افسران نے اس عمل کو ادارے کے مثبت تشخص، پیشہ ورانہ اقدار اور ٹیم ورک کے فروغ کی علامت قرار دیا، جو پولیس فورس میں باہمی احترام اور مضبوط ادارہ جاتی روایات کے استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ICTP #ITP #CTO