راولاکوٹ دریک عیدگاہ کے مقام پر آج صبح دھرنے کو ختم کروانے کے لیے کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران دو افراد شہید ہو گے ہیں۔ ایک کی شناخت نعیم امین ولد اسلام پورہ، پھلیاں (پلندری) کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت اور تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔اس بربریت کے نتیجے میں دس سے بارہ نوجوان زخمی بھی ہوۓ ہیں۔ اس وقت علاقے میں بظاہر صورتحال پرامن ہے، تاہم راولاکوٹ شہر کے موبائل نیٹ ورک اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہیں دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی گاڑیوں کو فورسز کی جانب سے روکا جا رہا ہے جس کے باعث خوراک کی فراہمی بھی متاثر ہے۔
اللہ پاک شہید ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین۔
اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے اور خطے میں امن، سکون اور خیر و عافیت قائم فرمائے۔ آمین۔ اور ظالموں کو غرق کرے۔