تین مہینے میں پراجیکٹ مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن ہے
تو پھر سنگ بنیاد کیلئے اتنا بڑا پتھر رکھنے کی کیا ضرورت؟
افتتاح بھی تو یہی دونوں کرینگے
وزیر اعلی اور وزیر بلدیات
پھر ابھی نام کندہ کرنے کی کیا جلدی؟
ویسے
یہی دونوں افتتاح کرینگے ناں؟
پشاور بدل رہا یے
کبوتر چوک انڈر پاس کی کامیاب تکمیل کے بعد اب حیات آباد PDA ٹول پلازہ کے قریب ایک اور اہم انڈر پاس کی گراؤنڈ بریکنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رنگ روڈ کے اہم مقامات جیسے جمیل چوک، پشتخرہ چوک اور ہزارخوانی چوک پر بھی آئندہ دو ہفتوں میں ترقیاتی منصوبوں کی گراؤنڈ بریکنگ متوقع ہے۔
دلازک چوک کی طرز پر ان منصوبوں میں ڈبل شفٹ پر کام کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔ مجموعی طور پر شہر میں چھ لینز پر مشتمل پانچ بڑے انڈر پاسز کا نیٹ ورک پشاور کی ٹریفک صورتحال کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں مدد دے گا۔