جب سے عمران خان اڈیالہ جیل کی تنہائی میں ہیں، علیمہ خان مُسلسل ایک ہی بات دہرا رہی ہیں اگر جیل حکام پر دباؤ ڈالنا ہے تو دس ہزار کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کی موجودگی ناگزیر ہے۔ سات ماہ گزر چکے ہیں، مگر افسوس کہ اب تک ہم اڈیالہ کے دروازے پر سنجیدہ، کثیر تعداد میں دھرنا دینے کے لیے جمع نہیں ہو سکے۔
اب علیمہ خان نے ایک بار پھر منگل کے دن کے لیے اعلان کیا ہے کارکن اور عہدیدار دس ہزار کی تعداد میں نکلیں، احتجاج کریں، تاکہ جیل حکام پر دباؤ بڑھے اور ملاقات ممکن ہو۔ عمران خان قوم کی خاطر جہنم جیسی اذیت سے گزر رہے ہیں، کم از کم اتنا تو کیا جائے کہ دباؤ بڑھا کر انہیں بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں
منگل 16 جون کو دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کیا جائے گا۔ اڈیالہ کے باہر 10 ہزار افراد کا اجتماع عمران خان کی طویل تنہائی کے خاتمے اور ان کی آنکھوں کے علاج و معائنے کے لیے ضروری دباؤ پیدا کرے گا تاکہ انہیں اہل خانہ اور ذاتی معالج کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا جا سکے
علیمہ خان