میں شرط لگا کر کہتا ہوں کہ محترم وزیر صاحب کو یہ ٹویٹ کرتے ہوئے رتی برابر شرم نہیں آئی ہوگی، 25 ہزار روپے انعامی رقم دینے کے اعلان پر تو بالکل بھی نہیں آئی ہوگی۔ وزیر صاحب کی ٹویٹ کو ری پوسٹ کرنے والوں کا تو شرم سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہوگا۔ غیرت سے محرومی کا آخری لیول درکار ہوتا ہے، ایسی ٹویٹس پر خوشامد کرنے کیلئے۔۔۔
او بے حسو۔۔۔ ایسے کئی محمد اذان آج غربت کی اس سطح پر تم جیسے حکمرانوں کی بدترین طرز حکمرانی، نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے پہنچے ہوئے ہیں، ایسے کئی محمد اذان کی تعلیم اور صحت چھیننے کے بعد تم سب اپنی بے حسی کو ایسی ٹویٹس کے پیچھے چھپانے کی کوشش کر رہے ہو۔۔۔
تم سب قومی مجرم ہو۔۔۔۔
گورنمنٹ ایم اے جناح ہائی سکول قاسم پور کالونی ملتان کے ساتویں جماعت کے طالب علم محمد اذان کا تعلیم کے ساتھ اپنا چھوٹا سا سٹال چلانا ہمت، خودداری اور پڑھنے کے شوق کی قابلِ قدر مثال ہے؛ اِسی جذبے کے اعتراف میں محمد اذان کے لیے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔