6 ویں جونیئر نیشنل ایتھلیٹک چیمپین شپ پشاور 2026 میں پاکستان پولیس سپورٹس کی خاتون کھلاڑی معظمہ کی بہترین کارکردگی، پاکستان پولیس کی ایتھلیٹ معظمہ نے چار سو میٹر ریس میں سلور میڈل جیت لیا۔ ایونٹ میں نیوی، ایئر فورس، واپڈا، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی پاکستان پولیس کی ایتھلیٹ معظمہ کو میڈل جیتنے پر شاباش۔
پاکستان پولیس کی خواتین کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہیں، قومی و بین الااقوامی سپورٹس ایونٹس میں میڈلز جیت کر محکمے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر فخر ہے، آئی جی پنجاب عبدالکریم
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل کا بھی خاتون پولیس ایتھلیٹ معظمہ کو خراج تحسین،