Poet || Philosopher || Writer || Influencer

Joined October 2012
4,694 Photos and videos
ہم بارانی لوگ ہیں وہ نہیں جانتے ہم اپنے اونچے نیچے کھیتوں، ڈِھلمِل موسموں اور جھاڑیوں بھرے قبرستانوں کو کبھی نہیں چھوڑتے اور جڑی بوٹیوں کی طرح فصل در فصل اگتے رہتے ہیں وہ ہمیں تلف کرنے کے لیے نت نئے اسپرے چھڑکتے ہیں ہم پھر اگ آتے ہیں ہم پر خس و خاشاک مارنے والے کیمیاوی زہر اثر نہیں کرتے ہم جہاں جاتے ہیں اپنی مٹی، اپنی ہریالی ساتھ رکھتے ہیں ہم بارانی لوگ ہیں وہ نہیں جانتے شہروں میں رہتے ہوئے بھی ہماری آب و ہوا میں کیکر کے پھولوں کی خوشبو بسی ہوتی ہے اور ہمارے سروں پر سدا شیشم کی چھاؤں رہتی ہے ہم دھوپ اور تیز بارش سے نہیں ڈرتے ہم ایک نہیں دو نہیں ہماری پشت پر پورا دِہ ہوتا ہے وہ کبھی نہیں جان پائیں گے ہمارے دروازے اونچے، صحن کھلے، برآمدے لمبے، دل بڑے اور جسم کھردرے کیوں ہوتے ہیں ہم آبادیوں میں گم ہوتے ہوئے راستے ہیں اور شاملات کے رقبے ہیں ان کے کمپیوٹر ہماری شناخت نہیں کر پائیں گے ہم درختوں، چرا گاہوں اور جولائی کے بادلوں جیسے ہیں ہمارا کُھرا پانے کے لیے انہیں زمین و آسمان کی خانہ شماری کرنی پڑے گی ہم بارانی لوگ ہیں ہم جانتے ہیں وہ ہمیں کاغذوں کی مار ماریں گے رپٹوں اور مِسلوں میں گھسیٹیں گے اور ہماری بے ضرر حرکات و سکنات پر ٹیکس لگا دیں گے ہمیں دفتروں، تھانوں، کچہریوں کے پھیرے لگوا لگوا کر ایک دن داخل دفتر کر دیں گے لیکن وہ نہیں جانتے ہم بارانی لوگ ہیں اُگنا اور پھیلنا ہماری مجبوری ہے ہم اُن کے روزنامچوں سے نکل کر گھر گھر، گلی گلی، شہر شہر پھیل جائیں گے فلک بوس عمارتوں کے لیے ہموار کی گئی زمینوں پر قبروں کی طرح اُگ آئیں گے!
1
3
10
225
اور پھر ہم چلتے رہے ٹیڑھے میڑھے مگر ہموار ٹریک پر ہاتھوں میں موبائل پکڑے ہیڈ فون کانوں پہ چڑھائے باتیں کیے بغیر ایک دوسرے کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے آرائشی پودوں کو دیکھتے فائبر کے جانوروں کو چھیڑتے پرانے دنوں کو یاد کرتے آنے والے زمانوں کا نقشہ کھینچتے ہوئے کبھی کنکریٹ کے بینچوں پر بیٹھتے کبھی بادلوں پر پاؤں رکھتے اور سمندروں کے اوپر سے گزرتے ہوئے سیلفیاں بناتے کبھی پانیوں پر چلتے دریاؤں کے پار اترتے ہوئے مصنوعی قوس قزح کے پُل پر کچھ دیر تک رکتے بچوں کی طرح رک رک کر ہم چلتے رہے چلتے رہے ابدیت کے پارک میں ۔۔۔۔
1
2
8
156
مِلنے میں دیر لگا دیتے ہو یہاں تک کہ بارشیں پرانی اور ہوائیں بوڑھی ہو جاتی ہیں اور چھت پر پڑی ہوئی آہنی کرسیوں کا پینٹ اترنے لگتا ہے اور دروازے کی گھنٹی خاموش رہ رہ کر بجنا بھول جاتی ہے اور مین گیٹ ذرا سی آہٹ پر خوامخواہ راہ گیروں سے اور گھر کے سامنے سڑک پر کام کرتے مزدوروں سے الجھتا رہتا ہے لمحے وہ سکے ہیں جو پڑے پڑے متروک ہو جاتے ہیں اور قدرِ زر کھو دیتے ہیں نئے نوٹوں کی گڈیاں زمانوں کی فاختائیں ہیں اُڑ کر جانے کہاں چلی جائیں، کس شاخ پر جا بیٹھیں خواہشیں بینکوں کی برانچوں کی طرح ہیں ایک سے دوسری، دوسری سے تیسری تیسری سے چوتھی آگے اور آگے شہر در شہر پھیلتی چلی جاتی ہیں کبھی پوری نہیں ہوتیں پتے تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن مٹی اپنی جگہ نہیں بدلتی جہاں کی ہو وہیں نمو خیز رہتی ہے زندگی اگرچہ دریا کے پانی کی طرح بہتی ہے لیکن ہم کنارے نہیں کہ اسے دیکھتے رہیں ہم انسان ہیں ہمیں کسی نہ کسی منزل کی جانب تو چلنا ہے اور کہیں نہ کہیں تو رکنا ہے جہاں ہم سکون سے اپنی اپنی قبروں میں اتر سکیں موت سے فلرٹ کرنا بظاہر اچھا لگتا ہے اور اکثر شاعر کرتے ہیں لیکن جب وہ آتی ہے تو ہر لفظ کے معانی بھلا دیتی ہے اور ہر چیز کے نقش مٹا دیتی ہے یہاں تک کہ پاس بیٹھے ہوؤں کے چہرے بھی دھندلا جاتے ہیں اور دیکھتے دیکھتے دنیا کومے میں چلی جاتی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی دن تم آؤ اور گھنٹی بجاؤ اور دروازہ کھلے اور پورچ میں کھڑی دم بخود ہوا منہ کھولے ہوئے کچھ کہنے کی کوشش میں سرسراتی رہ جائے میں تو وہاں نہ ہوتے ہوئے بھی تمہیں دیکھ لوں گا پہچان بھی لوں گا اور گلے بھی لگا لوں گا لیکن تم ۔۔۔۔۔۔ تم مجھے دیکھ نہیں پاؤ گے رو بھی نہ سکو گے اور ساکت و ششدر میری لاوجود موجودگی کو گھورتے رہ جاؤ گے مِلنے میں دیر نہ لگایا کرو!
4
2
10
299
محبتیں اور فلسفے کبھی قدیم یا جدید نہیں ہوتے ہم بدل جاتے ہیں محبتیں فلموں کی طرح کامیاب یا فلاپ ہوتی ہیں اور فلسفے ہمارے ساتھ ہی سرما خوابی میں چلے جاتے ہیں ہم جو خود فریبی کا شاہکار ہیں سمجھتے ہیں کہ امر ہو گئے ہیں حالانکہ ہماری موت کا انتظار کیے بغیر دوسرے ہماری جگہ لے لیتے ہیں!
1
2
7
215
وہ کاغذ پر مہندی لگانا سیکھتی تھی اور آئنے کے آگے جھوٹ بولنا
1
9
263
اونچی گردن دکھاتا پھرتا ہے آدمی ہے کہ تو زرافہ ہے
1
9
195
Dear @Talabat you rider is not responding my calls i ordered my breakfast an hour and a half ago, and I am still waiting for it 😞
1
3
371
ایک کپ چائے
10
5
33
1,223
توں صبر دے پھل دی گل کردائیں تیکوں لنگڑا امب منگوا دیساں
توں کملی جھنگ دی ونگ منگدی تینوں جھنگ دا جھنگ منگوا دیساں ۔۔ 🤗🤗🤗🤗
2
6
364
Sycophantic
Describe LOVE in one word.
153
جہاں لگے یہ کبھی وقت پر نہیں ہو گا وہ کام وقت سے پہلے ہی کر کے رکھتا ہوں #AbbasKhan251_birthday
1
5
12
379
Some notifications just hit different ♥️ #AbbasKhan251_birthday
3
6
14
523
میں زندگی میں بس اک تجھ کو دیکھ پایا ہوں خدائے خواب مرا دیکھنا قبول کرے 🤲 #AbbasKhan251_birthday
5
14
28
1,004
اچھا وقت انسان کی محنت اور کوشش سے لیکن اچھا شخص صرف قسمت اور مقدر سے ملتا ہے #Abbaskhan251_birthday
5
14
22
658
دو سال کا یہ رفاقت کا سفر محض وقت کا گزرنا نہیں، بلکہ ایک ایسی فکری و تخلیقی بزم کا حصہ بننا ہے جس کے میرِ محفل آپ ہو۔ عباس جانی آپ کی شخصیت علم و ہنر اور اخلاق و مروت کا ایک دلفریب امتزاج ہے۔ جب آپ اپنی جادو بیانی اور رعب دار آواز میں بزمِ سخن کو گرماتے ہو، تو الفاظ کو ایک نیا پیرہن مل جاتا ہے۔ خاص طور پر آپ کی نثری نظمیں اپنی ندرت، انفرادیت اور عمیق جذبات کے باعث سننے والے پر سحر طاری کر دیتی ہیں۔ آپ کا طرزِ نگارش روایتی ڈگر سے ہٹ کر، تخلیق کے نئے افق روشن کرتا ہے۔اور پھر آپ نے "ایک کپ چائے" کے عنوان سے جو نشتِ سخن سجائی ہے، وہ محض ایک سپیس نہیں بلکہ "بزمِ خلوص و آشتی" ہے۔ اس بزم کی سب سے بڑی خوبصورتی آپ کا وہ ظرفِ عالی اور کشادگیِ قلب ہے جس کے تحت آپ ہر آنے والے کو عزت و تکریم سے نوازتے ہو۔ آپ کا یہ خاصہ ہے کہ آپ مخالفین اور معترضین کا استقبال بھی اسی خندہ پیشانی سے کرتے ہیں جس گرمجوشی سے دوستوں کا کرتے ہو تصادم اور تلخی کے اس دور میں، آپ کا اسلوبِ زیست "محبت برائے محبت" کا آئینہ دار ہے۔ جب بھی کوئی آپ کی ذات یا فکر پر معترض ہوتا ہے، تو آپ خاموشی اور وقار کو اپنا شعار بناتے ہو۔ نہ صرف خود صبر کا دامن تھامتے ہیں، بلکہ اپنے پورے حلقۂ احباب اور مخلص دوستوں جیسے منال، پی ایس او، رِچا، عائشہ، بُشریٰ، آفرین، افشین، ستارہ سحر، زارا شاہ، زینی، عمر اور مجھے بھی تلخی کا جواب تلخی سے دینے سے روکتے ہو۔ یہ آپ کی عالی ظرفی اور بلند تربیت کی بین دلیل ہے کہ آپ نفرت کے جواب میں صرف محبت بانٹنے پر یقین رکھتے ہو۔ *دعا: بارگاہِ ایزدی میں التجا ہے کہ وہ آپ کو عمرِ خضر عطا فرمائے۔ آپ کا یہ ذوقِ سلیم، یہ دلفریب آواز، اور محبتوں کا یہ سلسلہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ خدا کرے کہ "ایک کپ چائے" کی یہ بزم ہمیشہ اسی طرح علم و ادب اور خلوص کے چراغ روشن کرتی رہے۔ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، جانی ♥️ ہمیشہ شاد و آباد رہیے اور اسی طرح محبتیں بکھیرتے رہیے۔
7
14
27
814
ڈبے میں ڈبہ ڈبے میں کیک مریم عباس آٹھوں میں ایک
7
12
23
1,980
Venus 🪐 Jupiter 🌕
1
7
379
ہمارا رابطہ ایسا نہیں کہ چرچہ ہو ہماری بات زبانی نہیں کہ شور کرے #AbbasKhan251_birthday
6
10
376
وَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِـهِـمْ ۚ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًا مَّـآ اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِـهِـمْ وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ اَلَّفَ بَيْنَـهُـمْ ۚ یعنی دِلوں میں محبت اللہ کی ذات ہی ڈال سکتی ۔۔۔۔ #AbbasKhan251_birthday
1
6
14
414