The federal budget 2026-27 proposes strict penalties for businesses not integrating into the Federal Board of Revenue’s (FBR) digital tax system, aiming to curb tax evasion and fake invoicing.
#SamaaTV
جہلم میں تیز رفتار بس نالے میں جاگری، 27 مسافر زخمی ہوگئے، ڈرائیور فرار ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جہلم میں بس نالے میں گرنے سے 27 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بس ڈرائیور فرار ہوگیا، گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، بس احمد آباد سے سرگودھا جارہی تھی، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
#SamaaTV#Pakistan#Jhelum#BusAccident
ایران میں محدود پیمانے پر سائبر حملے، 4 بینکوں کی سروسز متاثر ہوگئیں۔
ایرانی بینکاری رابطہ کونسل کے مطابق سائبر حملہ آور صارفین کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے، صارفین کا کوئی ڈیٹا چوری یا لیک نہیں ہوا۔
کونسل کے مطابق بینکنگ نظام کی مکمل بحالی اور معمول کی خدمات کی فراہمی کیلئے کام آخری مراحل میں ہے۔
#SamaaTV#Pakistan#iran#usa#cyberattack
ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کی کوششیں، معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد کیلئے قطری وفد ایران پہنچ گیا۔
ایرانی میڈیا نے قطری وفد کے پہنچنے کی تصدیق کردی، بتایا کہ ایران آنیوالے وفد کی قیادت قطری وزیرِ اعظم کے مشیر نے کی، جس نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مشاورت کی۔
دورے کا مقصد سفارتی عمل سے متعلق تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لینا اور مذاکرات میں پیشرفت کو آگے بڑھانا ہے۔
#SamaaTV#iran#IslamabadAccord#USA#qatar
سول ایوی ایشن اتھارٹی بطور ریگولیٹر اپنے ہی حکم نامے پر عمل درآمد کرانے میں مبینہ طور پر ناکام ہوگئی، فضائی عملے کی ڈیوٹی کے اوقات کار اور ریسٹ سے متعلق سی اے اے کے ایک ہی دن میں دو حکم نامے جاری کردیئے۔
سی اے اے نے 5 جون کو ایئرلائنز کریو کی 12 گھنٹے ڈیوٹی کے بعد لازمی ریسٹ کا حکم دیا، ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ سی اے اے نے 5 جون کو پہلا حکمنامہ جاری کیا۔
اسی تاریخ کو جاری اگلے حکمنامے میں اپنے ہی ہدایت نامے کی نفی کردی، ایئرلائنز کو اپنی مرضی کے روسٹر پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
#SamaaTV#CAA#Pakistan#airlines
خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے، آندھی اور طوفانی بارشوں سے 2 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 33 افراد زخمی ہوگئے، 25 پچیس مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے کے 3 اضلاع میں حادثات پیش آئے، ضلع بنوں میں آندھی اور طوفانی بارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرگئیں، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، 24 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 9 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی بارش سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 5 بچوں اور 3 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 25 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
#SamaaTV#Pakistan#rain#KP#accident#raindeath
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آنا تاریخی لمحہ ہے، اس وقت عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز لیکن آزاد کشمیر کی بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچارہی ہے۔
اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قانون ہاتھ میں لینے والے افراد خود کو حکام کے حوالے کریں، قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیا جائے، سیاسی شکایات کا حل جمہوری، آئینی اور پُرامن طریقوں سے نکالا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کا فورم پارلیمان اور سیاسی عمل ہے، سڑکیں نہیں، پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن سے قبل از وقت جاری انتخابی شیڈول واپس لینے کا مطالبہ کرچکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زیر التواء شکایات کے ازالے کیلئے ٹروتھ اینڈ ری کینسیلی ایشن کمیشن بنانے کی کوشش کریں گے، کشمیری عوام کو احتجاج، محاذ آرائی اور غیریقینی صورتحال کے چکروں سے نکلنا چاہیے۔
#SamaaTV#Pakistan#iran#usa#IslamabadAccord#BilawalBhuttoZardari#kashmir#AJK
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ کے روز کاپیاں پھاڑیں، احتجاج کیا، 2 سال پہلے کوئی حکومت کرنے کو تیار نہ تھا، شہباز شریف نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا، آج ہم حکومت میں ہوکر بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو ڈیفالٹ کروانا چاہتے تھے، آئی ایم ایف کو قرضہ نہ دینے کیلئے خط لکھے گئے، بانی کہتے تھے پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے، کوئی سرمایہ کاری نہ کرے۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی 38 فیصد تھی، آج سنگل ڈیجٹ میں ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو یہ خوشحالی نہ آتی، ن لیگ نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا، رات دن محنت کی۔
ن لیگی رہنماء نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام آچکا ہے، موجودہ بجٹ کی پوری دُنیا معترف ہے، ہم نے سفارشی کلچر ختم کردیا ہے، ایف بی آر میں اربوں روپے کی لیکیج ہورہی تھی، صرف شوگر انڈسٹری سے 60 ارب روپے ریکور کیے گئے، تمباکو اور بیوریجز سمیت دیگر انڈسٹریز سے 800 ارب اکھٹا کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام میں فیلڈمارشل اور دیگر اداروں کا بھی کردار ہے، آج پوری دُنیا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی معترف ہے، آج معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سبز پاسپورٹ کی عزت ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں 36 لاکھ ریٹیلرز ٹیکس نیٹ سے باہر تھے، آج وہی 36 لاکھ ریٹیلرز ٹیکس نیٹ اسکیم میں آچکے ہیں، ہاؤسنگ سیکٹر میں خصوصی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ہاؤسنگ کا شعبہ پروان چڑھے گا، معیشت کو سہارا ملے گا۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز کی ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی ڈیمانڈ پوری کی، وزیراعظم نے تمام ایکسپورٹرز کیلئے سُپر ٹیکس کو ختم کرکے دکھایا ہے، موجودہ بجٹ ہر طبقے کا بجٹ ہے، نیا بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہورہے ہیں، گنجائش پیدا کرکے ہر طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے۔
#SamaaTV#Pakistan#AttaullahTarar#attatarar#PMLN#budget
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ کے روز کاپیاں پھاڑیں، احتجاج کیا، 2 سال پہلے کوئی حکومت کرنے کو تیار نہ تھا، شہباز شریف نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا، آج ہم حکومت میں ہوکر بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو ڈیفالٹ کروانا چاہتے تھے، آئی ایم ایف کو قرضہ نہ دینے کیلئے خط لکھے گئے، بانی کہتے تھے پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے، کوئی سرمایہ کاری نہ کرے۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی 38 فیصد تھی، آج سنگل ڈیجٹ میں ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو یہ خوشحالی نہ آتی، ن لیگ نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا، رات دن محنت کی۔
ن لیگی رہنماء نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام آچکا ہے، موجودہ بجٹ کی پوری دُنیا معترف ہے، ہم نے سفارشی کلچر ختم کردیا ہے۔
#SamaaTV#Pakistan#PMLN PTI #AttaTarar#ImranKhan
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی نام لیے بغیر مصطفیٰ کمال کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
حیدر آباد میں کارکنان سے خطاب میں بولے کہ آپ نے منصوبہ سازوں کو تھکا مارا ہے، جو کام ہم پہلے نہیں کرسکے وہ جبرکے دور میں کر رہے ہیں، جبر کو پتہ نہیں ہم استعمال نہیں ہورہے بلکہ تم استعمال ہورہے ہو۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں موجود بدعتوں کو نکالنا ہوگا، کارکنان اپنی عزت نفس سے کسی کو کھیلنے مت دیں۔
#SamaaTV#Pakistan#MQMPakistan#KhalidMaqboolSiddiqui#MustafaKamal
President Donald Trump posted on social media on Saturday that the deal with Iran was scheduled to be signed the next day, his 80th birthday.
#SamaaTV
U.S. and Pakistani leaders forecast a Sunday signing of a long-elusive framework agreement to end fighting between the United States and Iran, but Tehran cast doubt over the timing and hardline protesters in Iran voiced opposition.
#SamaaTV