SMU is an independent, autonomous monitoring arm of the Punjab Chief Minister's Office giving strategic direction and improving service delivery across Punjab.

Joined January 2017
5,636 Photos and videos
Chief Minister's SMU retweeted
لاہور ٹریفک پولیس کا وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب وژن کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ میں “سی ایم پنجاب QR پینک بٹن” کی تنصیب کا آغاز لاہور: لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب وژن کے تحت شہریوں کے تحفظ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سیکیورٹی کے فروغ کے لیے
1
3
2
221
Chief Minister's SMU retweeted
Taking @PEFPUNJAB enrollment from 2.2 million to 4.2 million children is a remarkable success of public-private partnership. Effective collaboration with the private sector remains a key part of our education strategy to expand access to quality education.
8
23
42
820
Chief Minister's SMU retweeted
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایت سیل صائمہ فاروق کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ شہریوں نے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ویڈیو دیکھیے اور جانیے کھلی کچہری کا مکمل احوال اور شہریوں کے تاثرات!
1
30
53
1,022
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بیوٹیفیکیشن آف سٹی پلان کے تحت وہاڑی شہر کے تجارتی مراکز کو نئی اور دلکش شناخت دی جا رہی ہے۔ مرکزی بازاروں میں دکانوں کے سائن بورڈز کو یکساں ڈیزائن اور خوبصورت پینٹ کے ساتھ جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف شہری منظرنامہ مزید حسین اور منظم ہو رہا ہے بلکہ شہر کی رونقیں بھی بحال ہو رہی ہیں۔
1
2
1
68
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات اور اُن کے ویژن کے تحت لیہ کے احمد علی اسٹیڈیم، فتح پور کو جدید کھیلوں اور تفریحی مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس اپگریڈیشن کے تحت واکنگ ٹریک، جدید پویلین، سرسبز لانز اور نوجوانوں کے لیے معیاری و جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس سے یہ اسٹیڈیم اب ایک مکمل اسپورٹس اور ری کریئشن ہب کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
1
3
3
81
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام سے قبل صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی کے فول پروف انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں امام بارگاہوں، عزاداری کے روٹس اور حساس مقامات کی مسلسل صفائی، دھلائی، چونا چھڑکاؤ اور کچرے کی فوری منتقلی کے عمل میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں تاکہ عزاداران کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
1
1
95
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کے مختلف علاقوں میں پختہ گلیوں، جدید ڈرینج سسٹم اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت اکھڑے راستوں کی تعمیرِ نو سے شہری علاقوں کا انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے اور رہائشی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مریم نواز شریف کا وژن عوام کو معیاری بنیادی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی اور بہتر طرزِ زندگی کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ثابت ہو رہا ہے۔
1
66
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کے تحت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گنجان آباد علاقوں میں موجود متروکہ جگہوں کو جدید اسپورٹس پارکس میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان پارکس میں بین الاقوامی معیار کے باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کورٹس، فلڈ لائٹس اور سرسبز گرین بیلٹس قائم کی گئی ہیں، جس سے شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور معیاری تفریحی ماحول کی بہترین سہولیات میسر آ رہی ہیں۔
1
1
80
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر "وزیرِاعلیٰ پنجاب لوکل روڈز پروگرام" کے تحت ضلع اٹک میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ شہری و دیہی علاقوں میں سفری سہولیات کی بہتری، عوامی رابطوں کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے عوام کو محفوظ، معیاری اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
1
35
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ماحول دوست پنجاب کے وژن کے تحت ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ پاکستان کا پہلا EPA تصدیق شدہ "لیکوئڈ ٹری" فیصل آباد سے لاہور پہنچ رہا ہے جو مصنوعی درخت کی صورت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) جذب کرے گا۔ اس انقلابی منصوبے کے لیے کراچی سے خیبر تک 100 سے زائد اقسام کی مائیکرو الگی جمع کی گئیں اور 7 ماہ تک ان کی کاربن سیکویسٹریشن صلاحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سب سے مؤثر الگی سکھر، سندھ سے حاصل ہوئی جس کے بیج GC یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے وہیں کاشت کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق لیکوئڈ ٹری کا کامیاب تجربہ ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوگا۔
1
2
2
80
Chief Minister's SMU retweeted
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت حکومتِ پنجاب کا فلیگ شپ ہاؤسنگ پراجیکٹ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام ورلڈ اربن فورم پر عالمی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ دنیا کے سب سے بڑے بلاسود ہاؤسنگ پروگرام نے باکو میں بین الاقوامی وفود، معماروں اور ہاؤسنگ ماہرین کو دنگ کیا۔ "پنجاب پاکستان پویلین" پر پراجیکٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد سکندر ذیشان نے عالمی مندوبین کو اس انقلابی منصوبے کے خدوخال اور پائیدار ترقی کے ماڈل پر بریفنگ دی۔ دنیا بھر سے آئے حکومتی عہدیداران اور نمائندگان نے اس پروگرام کو خوب سراہا اور حکومتِ پنجاب کی تعریف کی۔ @MaryamNSharif
4
78
102
2,292
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لاہور ڈیولپمنٹ پلان تیزی سے شہر کا نقشہ بدل رہا ہے۔ برسوں سے نظرانداز گلیوں اور محلوں کی پختہ تعمیر، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری اور صفائی کے دیرینہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ رہی ہیں، جبکہ صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فروغ پا رہا ہے۔ ترقی کا یہ سفر بلاامتیاز ہر علاقے تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری جدید، محفوظ اور باوقار رہائشی ماحول سے مستفید ہو سکے۔
1
5
9
247
عالمی سطح پر پنجاب کے انقلابی ہاؤسنگ پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر" نے ورلڈ اربن فورم، باکو میں بھرپور توجہ حاصل کی۔ پنجاب پاکستان پویلین پر دنیا بھر سے آئے ہاؤسنگ ماہرین، طلبہ اور بین الاقوامی وفود نے اس تاریخی بلاسود مارگیج پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد سکندر ذیشان کی قیادت میں ٹیم نے جدید ہاؤسنگ ماڈلز اور پائیدار شہری ترقی کے وژن کو مؤثر انداز میں پیش کیا، جبکہ عالمی مندوبین اور آذربائیجان کے روایتی لباس میں ملبوس مہمانوں نے بھی اس منفرد اور انقلابی کاوش کو بھرپور سراہا، جو وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست اور ترقیاتی وژن کی واضح عکاسی ہے۔
1
6
8
236