عطاء تارڑ کی جانب سے میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے عملی اقدامات اور واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانا خوش آئند ہے۔
موجودہ حکومت کو سنسرشپ اور میڈیا کے حالات خراب کرنے کا زمہ دار ٹھہرانے والوں کو وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے حقائق بتائے ہیں۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں میڈیا کو محدود کرنے کی پالیسی لائی گئی، الیکٹرانک میڈیا کے لیے ریٹس کو آدھے سے بھی کم کیا اور ان کے لیے مالی مشکلات پیدا کیں، ان کے واجبات بھی ادا کرنے ہیں، مگر میری طرف سے ہمیشہ یہ کوشش کی گئی کہ جب بھی ہم واجب الادا رقم کی کوئی بھی قسط دیں سب سے پہلا حق ملازمین کا ہے میں نے اس کو یقینی بنانا ہے پچھلی عید پر بھی واجبات ادا کیے تو ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ تنخواہیں دیں گے، آج ٹی وی نے تنخواہیں دیں، سنو ٹی وی نے ہمارے کہنے پر کچھ بندے واپس رکھے۔