Exclusive Podcast with Engr Prof Dr Madad Ali Shah| VC SBAU SBA Future of Higher Education & Student
In this exclusive podcast, we are honored to host Engr. Prof. Dr. Madad Ali Shah, Vice Chancellor of Shaheed Benazirabad University.
The discussion covers the future of higher education in Pakistan, student counseling, academic excellence, research opportunities, digital learning, youth empowerment, and the vision for modern universities in Sindh.
youtu.be/YPCO4jHyTKI
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں آتشزدگی سے شدید نقصان
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس سے انکشاف ہوا ہے کہ آگ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ تباہ کن تھی۔ آگ کے نتیجے میں جہاز پر موجود فوجیوں کے رہائشی بنکرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔
ایک امریکی سیلر کے مطابق آگ لگنے کے بعد عملے کو خدشہ تھا کہ کہیں پورا جہاز ہی غرق نہ ہو جائے۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی جہاز کی مکمل مرمت میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آگ کو بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زائد وقت لگا تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق آگ جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں موجود ایک ڈرائر کے وینٹ سے شروع ہوئی اور تیزی سے مختلف حصوں تک پھیل گئی، جس کے باعث دو امریکی سیلرز زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں ایران جنگ کے ابتدائی دنوں کے دوران مارچ میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#USNavy#USSGeraldRFord
کراچی: سابق صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے سینئر صحافی اور پوڈکاسٹ میزبان منصور مغیری کو مبینہ طور پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق یہ نوٹس بیرسٹر مصطفیٰ مہیسر کے ذریعے ارسال کیا گیا، جس میں منصور مغیری سے 14 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے اور 50 کروڑ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 31 مئی اور یکم جون 2026 کو نشر ہونے والے ایک پوڈکاسٹ میں منظور وسان سے متعلق ایسے الزامات نشر کیے گئے جن سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ مذکورہ پروگرام میں سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے اس اقدام پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور پوڈکاسٹ میزبانوں کو انٹرویوز کی بنیاد پر قانونی نوٹس دینا اظہارِ رائے اور صحافتی آزادی سے متعلق سوالات کو جنم دیتا ہے، جبکہ دیگر حلقوں کے مطابق اگر کسی شخصیت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جائیں تو قانونی چارہ جوئی ہر شہری کا حق ہے۔
تاحال منظور وسان، منصور مغیری یا غلام شبیر شیخ کی جانب سے اس معاملے پر مزید تفصیلی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ قانونی اور صحافتی حلقوں کی نظریں آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#PakistanNews#Journalism#MediaFreedom#MansoorMughairi#ManzoorWasan
امریکی ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کو محدود کرنے کے حق میں ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد کے حق میں 215 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے۔ اس اقدام کا مقصد صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے سے روکنا ہے۔
یہ قرارداد امریکی وار پاورز ایکٹ کے تحت پیش کی گئی، جس کے مطابق کسی بھی بیرونی جنگ میں صدر کو کانگریس سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، سوائے ایسی صورت کے جب امریکا کو فوری اور براہِ راست خطرہ لاحق ہو۔ ڈیموکریٹک ارکان کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی، جس سے صدر نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔
قرارداد کی منظوری اس لیے بھی اہم قرار دی جا رہی ہے کہ چار ریپبلکن ارکان نے اپنی جماعتی پالیسی سے ہٹ کر ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جسے صدر ٹرمپ کی ایران پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔
تاہم سیاسی ماہرین کے مطابق اس قرارداد کا فوری طور پر کوئی عملی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اسے ابھی امریکی سینیٹ سے بھی منظور ہونا ہے، جہاں ریپبلکن جماعت کو اکثریت حاصل ہے۔ اگر سینیٹ بھی اس کی منظوری دے دے تو صدر ٹرمپ کے پاس ویٹو کا اختیار موجود ہے، جبکہ ویٹو ختم کرنے کے لیے کانگریس کو دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہو چکی ہے اور 8 اپریل سے جنگ بندی نافذ ہے، تاہم متعدد ڈیموکریٹک سینیٹرز نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے خلاف مختلف عسکری اور اقتصادی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ دفاعی وزیر پیٹ ہیگسیٹ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی یہ ووٹنگ سیاسی طور پر اہم ضرور ہے، لیکن فی الحال اس کی حیثیت علامتی ہے اور اس سے صدر ٹرمپ کے اختیارات پر فوری کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی۔
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#DonaldTrump#USCongress#HouseOfRepresentatives#IranConflict
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام حلقوں میں پولنگ 27 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 9 جون سے 19 جون تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست یکم جولائی کو جاری کی جائے گی۔ انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 جون سے 24 جون تک دائر کی جا سکیں گی۔ ان اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 جون کو ہوگی جبکہ فیصلے 28 اور 29 جون کو سنائے جائیں گے۔ امیدوار 30 جون تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#AzadKashmir#AJKElections2026#ElectionSchedule#ElectionCommission
کراچی پولیس نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہم جلوسوں کے راستوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ سخت سیکیورٹی چیکنگ اور اضافی پولیس نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ حکام نے بم ڈسپوزل یونٹ کی معاونت بڑھانے اور خواتین شرکاء کی اسکریننگ کے لیے خواتین سرچنگ اسٹاف کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا۔
پولیس، رینجرز، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مکمل رابطہ اور تعاون برقرار رکھا جائے گا تاکہ ہجوم کے مؤثر انتظام اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی اجتماعات کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#KarachiPolice#Muharram#Muharram2026#SecurityPlan
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے پاسپورٹ شہریوں کے گھروں تک پہنچانے کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ پاسپورٹ دفاتر میں طویل قطاروں اور بار بار چکر لگانے کی مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد علی رندھاوا نے مختلف پاسپورٹ سیکشنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری اور موقع پر ہی ازالہ یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ نئی ہوم ڈیلیوری سروس سے شہریوں کو زیادہ سہولت ملے گی اور پاسپورٹ کے حصول کا عمل مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#Pakistan#Passport#PassportDelivery#HomeDelivery
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ وار جائزے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 34 سے 35 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث ڈیزل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں نسبتاً کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق سرکاری اعلان کے بعد ہوگا۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#PetrolPrice#DieselPrice#FuelPrices#PakistanNews
کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے قبل ہی سیٹوں کی بندر بانٹ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور حکمران جماعتوں کے لیے میدان پہلے سے سجا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی وسائل اور اسٹیبلشمنٹ حکمران جماعتوں کی حمایت کے لیے متحرک ہیں جبکہ مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو یا تو گرفتار کیا جا رہا ہے یا انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ قوم ایک بار پھر "فارم 47" کی کرامات دیکھنے کے لیے تیار ہو جائے، کیونکہ نتائج پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر انتخابی نتائج پہلے سے تیار ہیں تو پھر انتخابات کرانے کا مقصد کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ڈرا دھمکا کر اور سیاسی مخالفین کو دباؤ میں رکھ کر شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#GilgitBaltistan#GBElections#Election2026#PakistanPolitics#MWM
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جب بھی سیلاب جیسی آفات آتی ہیں تو حکومت عوام کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔
ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خرم دستگیر ہنزہ میں انتخابی مہم کے دوران ہنزہ کا موازنہ لاہور اور کراچی سے کر رہے تھے، تاہم مشکل حالات میں چیئرمین پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے جبکہ 12 لاکھ گھر پہلے ہی متاثرہ خاندانوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اگر لاہور کا موازنہ کراچی سے کیا جائے تو کراچی ایک غریب پرور اور ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والوں کو سہارا دینے والا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہنزہ بھی کراچی کی طرح ملک کی خدمت کرے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ عوام کو کھوکھلے نعروں کے بجائے عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کو ترجیح دینی چاہیے۔
ڈسکلیمر: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی طور پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر AI Generated ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے استعمال کی گئی ہے
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#Karachi#MurtazaWahab#KhurramDastgir#PPP#PMLN#Hunza
Eid Al Adha Mubarak from The Digital Post
Wishing you and your family a blessed Eid Al Adha filled with peace, joy, and countless blessings. May this sacred occasion bring happiness, unity, and prosperity to your life. Eid Mubarak!
#EidAlAdhaMubarak#TheDigitalPost#Eid2026#MuslimUmmah#EidWishes
بدین کی تحصیل ماتلی کے گاؤں چھؤں واٹر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر کے اندر موجود لوہے کے باکس سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 7 سالہ جمیل اور 5 سالہ مرک کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے اور اہل خانہ مسلسل ان کی تلاش میں مصروف تھے۔ متوفی بچے آپس میں کزن تھے۔
ورثاء کے مطابق گھر میں موجود لوہے کے باکس میں کپڑے اور دیگر گھریلو سامان رکھا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے چچا نے جب باکس کھولا تو اندر دونوں بچوں کی لاشیں موجود تھیں، جس پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔
عمران عباس خواجہ بدین
ڈسکلیمر: یہ خبر صرف معلوماتی مقصد کے لیے ہے اور عوامی رپورٹس کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس میں استعمال ہونے والی تصویر AI جنریٹڈ ہے اور صرف ریفرنس کے طور پر شامل کی گئی ہے۔
#Badin#Matli#SindhNews#BreakingNews#PakistanNews#CrimeNews#BadinIncident#MatliNews#SindhPolice#NewsUpdate#ThePost#ThePostDigital
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بدترین شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کر لیا۔ اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ بھارت چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان نے اب تک چار میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے محمد رضوان نے 94 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا بدستور سرفہرست موجود ہے۔
ڈسکلیمر: یہ خبر صرف معلوماتی مقصد کے لیے ہے اور عوامی رپورٹس کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس میں استعمال ہونے والی تصویر AI جنریٹڈ ہے اور صرف ریفرنس کے طور پر شامل کی گئی ہے۔
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#PakistanCricket#BangladeshCricket#WTC#ICCWorldTestChampionship#PakistanVsBangladesh#TestCricket#MohammadRizwan#TaijulIslam#CricketNews#SportsUpdate#SylhetTest
کراچی میں منشیات سے متعلق زیرِ تفتیش انمول عرف پنکی کیس پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ اس کیس میں کئی معتبر نام سامنے آسکتے ہیں۔ کراچی چیمبر کے دورے کے دوران تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات جاری ہیں اور اب تک ایک ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات استعمال کرنے والوں اور اس دھندے میں ملوث عناصر میں فرق ہے، جبکہ منشیات فروشی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ انمول عرف پنکی زیادہ تر لاہور میں رہتی تھی اور تحقیقات کے دوران مزید اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ پنکی کیس کو غیر ضروری طور پر گلیمرائز نہ کیا جائے۔ جاوید عالم اوڈھو نے مزید بتایا کہ کچے کے علاقوں میں “آپریشن نجات مہران” کے تحت 600 سے زائد ڈاکو مارے گئے، گرفتار ہوئے یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوئے، جبکہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہوچکی ہے۔
#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#Karachi#SindhPolice#PinkyCase#DrugCase
سندھ اور دنیا بھر میں مقیم سندھی ہندو برادری کے روحانی رہنما سائیں سدرام صاحب کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سائیں سدرام صاحب نے اپنی پوری زندگی امن، انسانیت، بین المذاہب ہم آہنگی اور سندھ کی صدیوں پرانی صوفی اور رواداری پر مبنی روایات کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کا پیغام محبت، برداشت اور باہمی احترام پر مبنی تھا، جو ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سائیں سدرام صاحب کی وفات سندھ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ، عقیدت مندوں اور تمام سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
#SainSadhram#SindhNews#BreakingNews#Newsupdate#ThePost#ThePostDigital#SindhiCommunity#InterfaithHarmony#Peace#Sufism#SindhCulture#Humanity#SadNews#Condolence#ReligiousHarmony
حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف متاثرہ امیدواروں کا احتجاج، نوجوانوں نے میرٹ کی بحالی اور شفاف نتائج کا مطالبہ کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سی سی اے 2024 میں ناانصافی کرکے اہل امیدواروں کا حق چھینا گیا، اب خاموش نہیں رہیں گے۔#ThePostDigital