Official @X Handle of Deputy Commissioner Swabi

Joined August 2015
2,875 Photos and videos
عوامی شکایات موصول ہونے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) صوابی، عطا اللہ خان نے مانیری پایاں میں موقع کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد متعلقہ اراضی کی صورتحال کا جائزہ لینا اور یہ تصدیق کرنا تھا کہ آیا مذکورہ مقام پر تجاوزات قائم کی گئی ہیں یا نہیں۔
1
1
41
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی نے موقع پر موجود شواہد اور زمینی حقائق کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
1
40
ضلعی انتظامیہ صوابی کی زیر نگرانی محکمہ ایریگیشن صوابی کے اہلکار نارنجی، شگئی اور صوابی ـ ا کے برساتی نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے عوام کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔
1
1
58
ضلعی انتظامیہ صوابی کی زیر نگرانی محکمہ ایریگیشن صوابی کی جانب سے مون سون سیزن کے دوران ممکنہ فلیش فلڈ کے خطرات سے نمٹنے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلع صوابی میں مختلف نہروں، نالوں اور پانی کے راستوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا مؤثر آپریشن جاری ہے۔
1
1
69
اس آپریشن کا مقصد ممکنہ بارشوں کے دوران پانی کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے اور نشیبی علاقوں کو سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھا جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے عوام کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔
1
50
ڈی سی صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کےزیر نگرانی ضلع صوابی کی خوبصورتی اورثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے انبار کےمقام پر ایک شاندار بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ مکمل کیا گیا ہے، جس کے تحت صوابی کے داخلی راستےکی مختلف دیواروں پر صوابی کی تاریخ سے متعلق خوبصورت اور دیدہ زیب پینٹنگز کی گئی ہیں۔
1
37
ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نےاے سی لاہور صدام باجوہ کے ہمراہ KORT ایجوکیشن کمپلیکس عالم آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کمپلیکس کی مین بلڈنگ “راشد میموریل بلڈنگ” کا معائنہ کیا اور یتیم بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، رہائشی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
2
70
ڈپٹی کمشنر نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس احسن اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہیں۔
1
43
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے الخدمت کے زیرِ انتظام ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی ایک عظیم خدمت ہے۔
37
ڈپٹی کمشنر نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس احسن اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہیں۔
9
ایڈ۔اسسٹنٹ کمشنر-II صوابی محترمہ نصرت نے شاہ منصور ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی بجلی کنکشنز (کھنڈہ) کے خلاف خصوصی آپریشن کی نگرانی کی۔ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا دی گئیں۔
1
51
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ آپریشن کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا تھا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
1
37
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر قانونی کنکشنز کے استعمال سے گریز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں۔ #DistrictAdministrationSwab #Shamansoor Town #ElectricityTheft #RuleOfLaw #AC2Swabi.
1
17
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لاہور انمول انور نے تحصیل لاہور میں کریانہ سٹورز اور ہوٹلز وغیرہ کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران صفائی کے انتظامات، اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔
1
36
مزید برآں متعلقہ افراد کو تنبیہ بھی کی گئی اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
11
اسسٹنٹ کمشنر رزڑ صبیحہ ہستم کی بجلی چوری اورنادہندگان کےخلاف کارروائی اسسٹنٹ کمشنر رزڑکی زیرِنگرانی پولیس اور واپڈا حکام کےہمراہ بجلی چوری اور نادہندگان کے لخلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کے بقایاجات ادا نہ کرنےوالےصارفین کےخلاف اقدامات کئےگئے
1
1
27
آپریشن کے دوران متعدد نادہندگان کے بجلی میٹرز منقطع کیے گئے جبکہ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
1
22
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رزڑ نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ بجلی چوری اور نادہندگی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی اور قانون کی مؤثر عملداری کویقینی بناناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
8
اسسٹنٹ کمشنر رزڑ صبیحہ ہستم کی بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائی اے سی کی زیرِ نگرانی پولیس اور واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کےبقایاجات ادا نہ کرنے والے صارفین کےخلاف قانونی اقدامات اٹھائے گئے۔
1
1
30