میرا دل کرتا ہے میں قدیم وقتوں میں جاؤں اور کہانیوں کے انجام بدل دوں
مرزا کو آگاہ کردوں کہ صاحبہ نے تیر توڑ دیئے ہیں-
ہیر کو بتادوں کہ پیالے میں زہر ہے-
سوہنی کو سمجھاؤں کہ یہ گھڑا تمہیں لے ڈوبے گا-
فرہاد سے کہوں کہ
جو تمہارے لیے نہیں ہے وہ پہاڑ کھود کے بھی تمہیں نہیں ملے گا-
اور اپنے آباؤ اجداد سے معذرت کروں کہ
یہ وراثتی اداسیاں آنے والی نسلوں کے کندھوں پر بہت بھاری ہیں..........!!!!!!!!!🖤