فیصل آباد میں مفت میت منتقلی ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح۔۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرکاری ہسپتالوں سے میت منتقلی سروس عام شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو میت کی منتقلی کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ میت کو مکمل عزت واحترام کے ساتھ گھر یا مطلوبہ مقام تک منتقل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کا مقصد غم کی گھڑی میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے مالی بوجھ میں کمی لانا ہے۔
Rescue 1122 Faisalabad
#1122faisalabad #faisalabadone #sadmoment #freeservice #Abdullahpur #hospital #support