محبت اور عزت نفس کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ محبت سب سے پہلے عزت نفس کو ختم کر دیتی ہے.
یا بندہ محبت کر لے یا پھر اپنی عزت۔
ہاتھ کی مٹھی میں دونوں چیزیں اکٹھی نہیں آسکتیں۔
تمہیں کیا معلوم کہ
جب کوئی بھیگی آنکھیں سختی سے رگڑ کر لمبی سانس کھینچ کر تلخ مسکراہٹ لبوں پر سجاۓ آسمان کی طرف دیکھے تو وہ ضبط کی کس انتہا پر ہوتا ہے.
بعض لوگ محبتوں کے یتیم ہوتے ہیں.
وہ محبت کرتے ہیں وہ لوگوں کو ابناتے ہیں.
ان کی زندگی میں شامل ہونا چاہتے ہیں.
شامل ہو بھی جاتے ہیں پر ان کے ساتھ نہیں رہ پاتے۔🥀
کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بیان نہیں کیے جا سکتے، انہیں بس خاموشی سے جھیلنا پڑتا ہے۔ اور کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی معافی نہیں ملتی، ان کی سزا عمر بھر سہنی پڑتی ہے۔۔ 🥀