فقیر بن کر تم اُن کے در پر ہزار دھونی رما کے بیٹھو
جبیں کے لکھے کو کیا کرو گے، جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو
اے اُن کی محفل میں آنے والو، اے سود و سودا بتانے والو
جو اُن کی محفل میں آکے بیٹھو تو ساری دنیا بھلا کے بیٹھو
#اردو_زبان
بہت جتاتے ہو چاہ ہم سے، مگر کرو گے نباہ ہم سے؟
ذرا ملاؤ نگاہ ہم سے، ہمارے پہلو میں آکے بیٹھو
ہمیں دکھاؤ نہ زرد چہرا، لئے یہ وحشت کی گَرد چہرا
رہے گا تصویر درد چہرا، جو روگ ایسے لگا کے بیٹھو
ابن انشا
#اردو_زبان
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مـان رکھنـا سیکھیـــے زندگی بہت چھوٹی سـی ہـے اور کوشش کریـں کہ کسـی کا مان, اعتماد، اعتبار اور یقیـن نـہ ٹوٹنــے پائــے. وقت تو گـزر جاتا ہــے لیکن دی ہوئـی تلخیوں کـے نقش باقی رہ جاتے ہیں.
#اردو_زبان