ایرانی سلامتی کونسل نے یادداشت کے متن کو حتمی شکل دے دی،لبنان سمیت تمام فوجی کاروائیاں آج سے مستقل طور پر ختم ہوں گی۔ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی فوری ختم ہوگی، ایران کو تعمیر نو کیلئے3 سو ارب ڈالر دینا ہونگے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے ہونگے. ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر پابندیاں معطل کی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہےایران امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدہ طے پا گیا جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ نے اور ایران کے سرکاری میڈیا نے کیا ہے۔آبنائے ہرمز کھل گیا ایران پر پابندیوں کا خاتمہ ہوا، امریکہ ایران کو تعمیر نو کیلئے3 سو ارب ڈالر دے گا ۔