سی ٹی او لاہور نے شادمان اور ماڈل ٹاؤن میں جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل راستوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریفک روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔
#Lahore#TrafficPolice#Security
سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ ریلیف ناکافی ہے۔ ان کے مطابق ماہانہ 15 لاکھ سے کم آمدن والوں پر بھاری ٹیکسز سے بنیادی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں۔
#Pakistan#Tax#Economy
عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں حاصل ہونے والا معاشی استحکام ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ٹیم نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
Federal Budget 2026-27
#PakistanEconomy#PakistanPolitics#AttaTarar
Field Marshal Syed Asim Munir
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے اور کم آمدن پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
#Pakistan#Budget#Economy
معروف کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض میں حسد اور منفی سوچ بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق بے ایمانی اور بری نیت رکھنے والا شخص حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا ۔
#Health#Pakistan#Diabetes
فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل فٹبال حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ جرمن ریاضی دان جواخم کلیمنٹ، جنہوں نے ماضی میں ورلڈ کپ فاتحین کی درست پیشگوئی کی تھی، نے اس بار نیدرلینڈز کو ٹائٹل کا مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔
#FIFAWorldCup#Football#Netherlands
بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی معیشت کو اس وقت روپیہ کی قدر میں کمی، سرمایہ کاری کے انخلاء اور نجی شعبے کی سست روی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں ترسیلاتِ زر اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
#India#Economy#Business
چینی موٹرسائیکل صنعت ایک اہم موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں کمپنیوں کو صرف کم قیمت کے بجائے معیار، جدت اور تحقیق پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چائنا موٹرسائیکل چیمبر آف کامرس کے مطابق شدید قیمتوں کی جنگ اور نقل پر مبنی پیداوار صنعت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔
#China#Business
حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ شکایت کرنا یا مسائل اٹھانا غداری نہیں بلکہ حقِ اظہار ہے، اصل محبِ وطن وہ ہے جو مشکلات کے باوجود اپنے ملک سے وفادار رہے۔
Hina Khawaja Bayat #FreedomOfSpeech#RightToSpeak#Pakistan#Democracy
چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے سرگودھا میں نامعلوم خاتون کے قتل کیس کو حل کرنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔بھلوال کے قریب نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت جدید تفتیش اور نادرا کی مدد سے ممکن بنائی گئی، جس کے بعد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔
#PunjabPolice
پنجاب پولیس نے مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس کے بجٹ کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔ محکمہ خزانہ سے دس ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سیف سٹی لاہور کی ری ویمپنگ اور دیگر اضلاع میں اسمارٹ سیف سٹیز منصوبوں کے لیے بھی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔
#Punjab#Police#Budget
معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان سے متعلق کہا ہے کہ ان کی جدوجہد صرف ایک کیس نہیں بلکہ انکار کے حق، مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش ہے۔
#MominaIqbal#Pakistan#LegalCase
بلال سعید ایک کنسرٹ میں سونیا حسین کے ساتھ اسٹیج پر موجودگی اور وائرل کراچی میم کے ذکر پر تنقید کی زد میں آ گئے۔ انہوں نے سونیا سے کراچی اور لاہور سے متعلق سوال بھی کیا۔
#BilalSaeed#SoniaHussain#PakistanEntertainment
پاکستانی اسپیشل سروسز گروپ (SSG) پانچ بنیادی مشنز انجام دیتا ہے جن میں انسدادِ دہشت گردی، براہِ راست کارروائیاں، جاسوسی و نگرانی، غیر روایتی جنگ اور دفاعی معاونت شامل ہیں۔
Pakistan #Defense#SSG#SpecialForces#PakistanArmy