نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی حکومتی اور نجی سیکٹرز پارٹنرشپ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے، تربیتی پروگرامز اور استعداد بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔