وعدہ رہا جب تک یہ اکاؤنٹ چل رہا ہے یہ پوسٹ پروفائل پر پن کر کے رکھوں گی۔
چند لفظوں یا چند لائن پر مشتمل کوئی ایسی نصیحت لکھیں جو انسان پڑھے وہ آپکی پروفائل وزٹ کرنے پر مجبور ہو جائے۔
مجھے اپنے تعلیمی اداروں کی معلومات کے ساتھ ساتھ ہر قسمی قومی فرائض پر بھی نظر رکھنا ہی وطن سے وفاداری کی نشانی محسوس ہوتی ہے ۔
فوراً سے اپلائی کریں اور اپنے مستقبل کو محفوظ کریں۔ اس میں بہت حدتک ویکنسیز موجود ہیں ۔ جتنا ہو سکے اس پیغام کو پھیلائیں اور بے روزگار نوجوان جلد از جلد اپلائی کریں ۔ مزید معلومات کیلئے اپنے قریبی ڈویژنل نیوی افسران سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں باقی اپلائی کا سارا طریقہ کار موجود ہے۔ شکریہ
آج صبح میں ناشتہ کرنے کے بعد اپنی زمینوں کا چکر لگانے چوک اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے تحصیل چوبارہ کی طرف روانہ ہوئی شہر کے اختتام پر لوکیشن ایک کچے راستے سے جانے کا دکھا رہی تھی میں بھی قدرتی فطرت کے نظارے دیکھنے گاڑی کو اس طرف ٹرن کیا۔ راستے میں ایک چرواہا اپنی بکریاں چرا رہا تھا۔ میں نے گاڑی روکی اور سیدھی اس کی طرف بڑھ گئی۔ سنجیدہ انداز میں میں نے کہا، "اپنی ساری بکریاں میرے حوالے کر دو!" میری بات سنتے ہی وہ معصوم بچہ گھبرا گیا اور اس کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں ہو گئے۔ ایک لمحے کے لیے واقعی ایسا لگا جیسے میں بکریاں لوٹنے آئی ہوں۔
چند لمحوں بعد میں زور سے ہنس پڑی اور اسے بتایا کہ میں تو صرف مذاق کر رہی تھی۔ پھر میں نے اسے ٹھنڈا پانی دیا جس سے اس کی گھبراہٹ ختم ہو گئی۔ قریب ہی اس کے والد صاحب جھاڑیوں کے پاس سایہ دار جگہ پر بیٹھے تھے۔ میں نے ان سے بھی تعارف کروایا اور ان کے روزمرہ کے کام، بکریوں کی دیکھ بھال اور چرواہے کی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔
کچھ دیر میں نے ان کے ساتھ بکریاں بھی چرائیں اور ان کے محنت بھرے معمولات کو قریب سے دیکھا۔ ان کی سادگی، محنت اور قناعت نے دل کو بہت متاثر کیا۔ گفتگو کے دوران میں نے انہیں اپنے نئے فارم پر آنے کی دعوت بھی دی جو ان شاء اللہ اگلے ماہ شروع ہونے جا رہا ہے۔
آخرکار میں نے ان سے اجازت لی اور اپنے سفر پر روانہ ہو گئی۔ یہ صبح نہ صرف خوشگوار تھی بلکہ ایک یادگار تجربہ بھی بن گئی۔ میرا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں تھا بلکہ تھوڑا سا ہلکا پھلکا مذاق اور پھر محبت و ہمدردی کے ذریعے ان لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا تھا جو سارا دن محنت میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کے ساتھ چند خوشگوار لمحات گزار کر مجھے بھی دلی خوشی محسوس ہوئی۔
براہ مہربانی میں نکاح سے پہلے کسی کو کچھ نہیں دے سکتی۔
کتنے لوگ آتے ہی ایک بات جی ساری پراپرٹی پہلے نام کروائیں ہمارے یا آدھی پراپرٹی ۔ اسکا مطلب لالچ ہوئی محبت نہیں ۔
شادی اور نکاح کا لالچ دے کر لوٹنا چاہتے ہیں مجھے اچھے سے جانتی ہوں میں ۔ اب کسی نے غلط کمنٹ کیا یا لالچی بات کی سیدھا بلاک میں جائے گا ۔ دوسری شادی کا سوچا جا سکتا ہے تیسری اور چوتھی والے دور رہیں ۔ بکاؤ مال سمجھ رکھا ہے۔
یہاں میں گوٹ فارمنگ اسٹارٹ کرنے کا سوچ رہی ہوں مجھے اب یہاں کیلئے اچھا سپروائزر چاہئے جو سب کام سمبھالے ۔
گرمیوں کے چھٹیوں میں میں روزانہ چکر لگاتی رہوں گی صبح شام ۔ میری یہ زمین شہر سے 1 کلومیٹر دوری پر ہے ۔ جو کہ میرے گھر سے تقریباً 7 کلومیٹر دور بنتا ہے ۔ رہائش ، کھانا پینا اور مزدور سب میری طرف سے ہوگا ۔ بس کام کو جو اچھے طریقے سے سنبھال سکے مجھ سے رابطہ کرے ۔ باقی سب ڈیٹیل وٹس ایپ پر بتا دوں گی ۔ پہلے ایک دو سال 50-70 بکریاں رکھیں گے انشاء اللہ ۔ جزاک اللہ خیر
جو لوگ کہ رہے کہ پہلے اپنی پراپرٹی ہمارے نام کریں پھر ہم تیرے ساتھ نکاح ۔ اتنی بچی میں بھی نہیں ہوں ۔
مہربانی کر کے میرے جذبات کا مذاق نہیں بنائیں ۔ پہلے نکاح پھر میں جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ۔ میرے بنگلے ، گاڑیاں اور زمینیں کیا چیز ہیں۔ سب اپنے ہونے والے شوہر کے سر پر وار دوں گی ۔ کوئی چاہنے والا قسمت میں آئے تو سہی
ضرورت برائے رشتہ:
نام : ثانیہ بتول
عمر : 27 سال
پیشہ: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پرنسپل
گریڈ: 18
ملنے کو مجھے بہت سے لوگ ہیں لیکن مجھے ایک پرخلوص انسان چاہیے ۔ دونوں بنگلے ، 31 ایکڑ زمین اور تینوں گاڑیاں بھی دینے کو تیار ہوں۔ اسے چاہئے تو اس کے نام کر دوں گی ۔ بس شرط یہ ہے میرا خیال رکھے مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے ۔نکاح میں یہ شرط رکھوں گی کہ مجھے طلاق دے گا تو یہ سب پراپرٹی مجھے واپس کی جائے گی ۔میں تنہائی سے تنگ آ چکی۔ جو حقیقت میں خواہشمند ہو مجھے یہاں بتا دیں میں انباکس آؤں گی باقی ساری ڈیٹیل وٹس ایپ پر ۔ اللہ پاک ہر بہن بیٹی کا نصیب اچھا کرے۔ اگر کوئی دوسری شادی کرنا چاہے تو اپنی پہلی بیوی کی رضامندی شامل کرنا ہوگی۔ میں کسی کا گھر اجاڑنا نہیں بلکہ آباد کرنا چاہتی ہوں۔ خوش رہنا چاہتی ہوں اور خوشیاں بانٹنا چاہتی ہوں ۔ تنہائی کا درد صرف تنہا انسان ہی سمجھ سکتا ہے ۔ ورنہ ایک انسان کی تنہائی دوسروں کو مذاق لگتی ہے 🥲
میری نظر میں ایک لڑکی کیلئے دنیا کا سب سے مشکل کام اپنے لیئے ایک مخلص ہمسفر ڈھونڈنا ہوتا ہے۔
مجھے کافی مہینے یہاں گزر چکے مگر کوئی مخلص اور وفادار یہاں میں نے نہیں دیکھا ۔ ہر کوئی دھوکہ دینے کیلئے بیٹھا۔ سب شکاری یہاں موجود ۔
اگر کوئی اچھا اور مخلص ہے بھی تو میری قسمت میں نہیں شاید
ایک شخص معذور افراد کی عزت، علاج اور سہولت کے لیے اپنے ہسپتال کے دروازے کھول دے، ان کے آنے جانے کا خرچ برداشت کرے، کھانے پینے کا انتظام کرے اور بدلے میں کچھ نہ مانگے، وہ صرف خدمت نہیں بلکہ انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر رہا ہے۔
معاشرے کی اصل خوبصورتی بڑے گھروں یا اونچی عمارتوں میں نہیں، بلکہ ایسے لوگوں میں ہوتی ہے جو دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں۔ معذور افراد ہمدردی نہیں بلکہ عزت اور سہولت کے حق دار ہیں، اور جو لوگ ان کی زندگی آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، وہ یقیناً قابلِ تحسین ہیں۔
اللہ تعالیٰ ایسے خدمتِ خلق کرنے والے لوگوں کے رزق، صحت اور عزت میں مزید برکت عطا فرمائے، کیونکہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکیوں میں سے ایک ہے ۔ اس پیغام کو جتنا ہو سکے پھیلائیں۔ آپ کے ایک ری پوسٹ سے کسی کی زندگی سنور جائے گی ۔ شکریہ❤️🌹
پہلے تو ہماری ماں ایسی بالکل نہ تھی مگر پچھلے ایک سال سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!! 7 بیٹیوں اور ایک کمسن بیٹے کو چھوڑ کر نئے شوہر کے ساتھ روانہ ہونے والی ماں کی بیٹیوں نے ساری کہانی بتا دی ۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ کی وائرل ویڈیو اور اصل حقائق ۔۔۔۔۔خاتون کی سات بیٹیاں اور سب سے چھوٹا ایک بیٹا ہے ۔ پچھلے 20 ،25 سال سے سب کچھ ٹھیک رہا لیکن ان لڑکیوں کے بقول ۔۔۔۔ لگ بھگ ایک سال قبل ہماری ماں شبنم کی ملاقات کہیں باہر اس شخص سے ہوئی جو اب ہماری ماں کو لے بھاگا ہے ۔ اس منحوس نے ہماری ماں کو نجانے کیا تعویذ پلایا کہ جو وہ کہتا یہ مان لیتی ۔۔۔ ہماری ماں والد سے جھگڑا کرتی تو شریف آدمی چپ ہو جاتا اور گھر سے باہر چلاجاتا ، یہی شرافت اسے لے ڈوبی اور اس بے غیرت شخص نے ہمارے والد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر جیل کروا دی ۔ یہی انکا منصوبہ تھا ۔ ہماری والدہ ہمیں تسلی دیتی کہ تمہارے والد کو رہا کروانے جارہی ہوں کچھ دن نہ آؤں تو پریشان نہ ہونا ایک دوسرے کا خیال رکھنا ۔ بھائی کو باہر نہ جانے دینا اور کوئی بات ہو تو فون پر بتانا ہمیں یہ نصیحتیں کرکے یہ اپنے عاشق کے ساتھ کئی کئی روز غائب رہتی ۔ ظلم تو یہ کہ ہماری ماں اور اسکے دوست نے ہم میں سے تین بہنوں کو بھٹے پر مزدوری کے لیے رکھوا دیا اور بڑی رقم ایڈوانس لے لی ۔ ہم نے اعتراض کیا تو کہا تم نے اپنے باپ کو رہا کروانا ہے یا وہ ساری زندگی جیل میں پڑا رہے ۔ یہ سن کر ہم چپ ہو گئیں ۔۔ مگر ہمیں دھوکے میں رکھ کر ماں نے چن چڑھا دیا ۔ ایک بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہماری ماں نے خود کو کنواری ظاہر کرکے دوسرا نکاح کیا ہے اور جس شخص سے اس نے شادی کہ ہے وہ بھی 5 بیٹیوں کے باوجود خود کو کنوارا ظاہر کررہا ہے ۔۔ ہماری حکومت اور عدالتوں سے درخواست ہے کہ ان دونوں جھوٹوں یعنی ہماری ماں اور اسکے نام نہاد شوہر کو دھوکہ دہی کے جرم میں سزا دی جائے ۔۔۔۔۔ اسکےعلاوہ ہمیں اور کیا انصاف مل سکتا ہے ماں تو وہ جو چلی گئی اب واپس آ بھی جائے تو ہمیں اس پر اعتبار نہیں ہوگا ۔۔ اس عورت نے دنیا کے سامنے ہمارا تماشا بنا دیا ۔ یہ تماشا ختم ہو جائے زندگی تو گزر ہی جائے گی ۔۔
ہمارے معاشرے کے مردوں کی کم ظرفی یہ ہے کہ وہ شادی کے بغیر جنسی عمل کو اپنے لئے تو جائز سمجھتا ہے مگر عورت کے لئے نہیں۔ وہ جس عورت سے تعلق قائم کرتا ہے، بعد میں اسے بدکار اور فاحشہ کہہ کر مسترد کر دیتا ہے
دوسری بات، طوائف کے پاس جانے کے لئے ہر مرد تیار ہو گا لیکن اگر کہا جائے کہ وہ اس طوائف سے شادی کر لے تو وہاں اس کی مردانگی جواب دے جائے گی۔ ایسی صورت میں عورت کیسے شادی کے بغیر جنسی عمل انجام دے؟ کیونکہ ہر مرد اپنے لئے پاکیزہ اور باکردار بیوی چاہتا ہے۔ ممکن ہے میرے سوالات زیر نظر موضوع سے مختلف محسوس ہوں۔ اس پر معذرت مگر یہ سب حقیقت ہے اس لئے میں آج تک کسی مرد پر بھروسہ نہیں کر پا رہی 🥲
پاکستانی میڈیا حد سے زیادہ آزاد ہے ۔ یہاں کوئی ایکشن لینے والا نہیں ۔
اکثریت یہاں لڑکیوں والی آئی ڈی بنا کر ٹھرکی زلیل کرتے ہیں شریف لوگوں کو ۔
میری @OfficialDPRPP اور سائبر کرائم کنٹرول والے حساس اداروں سے گزارش ہے اس چیز کو زیر غور لایا جائے اور اسکا حل نکالا جائے۔ کب تک ہم لوگ ان لٹیروں سے زلیل ہوتے رہیں یا ہم سوشل میڈیا چھوڑ دیں ؟؟
پتا نہیں جھوٹے لوگوں کو ان حرکات سے کیا ملتا ہے
میں نے صبح پوسٹ لگائی تو کافی لوگ منفی کمنٹس شروع کر دیئے کہ کسی آفیسر یا اسسٹنٹ پوزیشن کی پوسٹس اس وقت نہیں ہیں ۔ تو یہ رہی لسٹ اور مکمل وضاحت ۔ اپلائی کرنے کی آخری ڈیٹ بھی موجود ہے اور اس کے ساتھ جس پر اپلائی کرنا ہے ویب سائٹ بھی مینشن کی گئی ہے ۔ کسی کو میری مدد چاہیے تو کمنٹ سیکشن میں بتا سکتے ہیں ۔ غلام مرتضیٰ صاحب سے بھی اس حوالے سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ آج ہی اپلائی کریں ۔ کیا پتا قسمت کا ستارہ کہاں سے جاگ جائے ۔ شکریہ
رات 9 بجے مجھے میری ایک دوست کی لاہور سے کال آئی کہ اس وقت تعلیمی اداروں میں نئے لوگوں کی بھرتی کی جا رہی ہے جس میں ٹیچر ، واچ مین اور اسسٹنٹس شامل ہیں۔ مگر جس کو بھی وہ سیٹ دیتے جائیں گے اس سے پہلے پیسوں کا لین دین طے کرنا پڑے گا آپ کے کسی جان پہچان والے کو گورنمنٹ جاب چاہیے تو آپ ان سے بات کریں پھر ڈاکومنٹس وغیرہ بھیجیں اور بات آگے بڑھائیں۔
میں نے صاف انکار کر دیا کہ میں اس جھنجھٹ میں نہیں جانا چاہتی نہ ہی کسی کو رشوت کے لین دین کا کہتی ہوں۔
مجھے سمجھانے لگی کہ یہ رشوت نہیں یہ تو مٹھائی کے پیسے ہوتے ہیں کسی کی زندگی سنور جائے گی چند پیسوں میں ۔ بارحال میں نہیں مانی۔
آپ لوگوں سے گزارش ہے رشوت لینے دینے سے گریز کیا کریں مجھے تو یہ ایک عام مگر انتہائی گھٹیا عمل لگتا ہے ۔ اس سے حقدار لوگوں کا حق مارا جاتا ہے ۔ ہاں میں کسی غریب سے پیسے لینے کے بجائے اپنی طرف سے پیسے دے کر کسی کی جاب لگواوں وہ علیحدہ بات ہے ۔ یہ بھی تو غلط ہے مگر کسی غریب کی زندگی سنور جائے گی ۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی مجھے اس بارے کیا قدم لینا چاہیئے ۔ ایک طرف رشوت دوسری طرف لوگوں کی زندگی بھر کا سکھ۔۔ سمجھ سے باہر یہ بات ۔۔۔۔۔
آج کی 2 اپڈیٹس:
1:پیف سکولز QAT کا رزلٹ اپلوڈ کردیا گیا ہے۔
2:خوشخبری! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2026 کے داخلوں کا آغاز
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2026 کے داخلے 01 جولائی 2026 سے شروع ہو رہے ہیں۔ وہ تمام طلبہ جو اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں یا کسی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا تھا، اب دوبارہ اپنے تعلیمی خوابوں کو پورا کرنے کا بہترین موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
✅ یونیورسٹی میں میٹرک، ایف اے، آئی کام، ڈی اے آر ایس، بی ایس، بی ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت مختلف پروگراموں میں داخلے پیش کیے جائیں گے۔
✅ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کی سب سے بڑی فاصلاتی نظامِ تعلیم کی حامل یونیورسٹی ہے، جہاں ملک بھر کے لاکھوں طلبہ گھر بیٹھے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اوپن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے فوائد:
📚 گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کی سہولت
📚 کم فیس میں معیاری تعلیم
📚 ملازمت پیشہ افراد کے لیے بہترین موقع
📚 خواتین کے لیے آسان اور موزوں تعلیمی نظام
📚 ملک بھر میں علاقائی دفاتر اور امتحانی مراکز
تمام خواہشمند طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ داخلوں کے آغاز کے بعد مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی درخواست جمع کروائیں اور اپنی تعلیمی کامیابی کی جانب ایک اہم قدم بڑھائیں۔
داخلوں کا آغاز: 01 جولائی 2026
مزید معلومات، داخلہ فارم اور پروگراموں کی تفصیلات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رابطہ کریں۔
جہاز، سکول ، ہسپتال اور اب ٹرینیں
انااللہ وانا الیہ راجعون ۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے ۔
میں کسی پارٹی کا حصہ نہیں مگر اس قدر گورنمنٹ اثاثوں کی سر عام نیلامی قابل مذمت ہے ۔