الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے مطابق انتخابی شیڈول کا اجرا آئینی و قانونی تقاضوں کے تحت بروقت انتخابات یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے 60 روز قبل انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز کی فہرست، کاغذات نامزدگی، اپیلوں اور بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے مقررہ قانونی وقت درکار ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ شیڈول کسی سیاسی مقصد یا بدنیتی کے تحت جاری نہیں کیا گیا، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔