دیکھی ہیں بزم شوق کی رعنائیاں بہت
لکھی تھیں پر نصیب میں تنہائیاں بہت
حیراں ہوں کس طرح سے وہ مقبول ہو گیا
کہنے کو اس کے ساتھ تھیں رسوائیاں بہت
ہم تو حصار ہجر سے باہر نہ جا سکے
اس کی تو شہر میں تھیں شناسائیاں بہت
غزل جعفری
#اردو_ذبان
دیوانوں میں چرچا ہے جنوں کا فقط اپنے
داناؤں میں مشہور ہے دانائی ہماری
تم روح میں اُترو گے تو محسوس کرو گے
چہرے سے جھلکتی نہیں رعنائی ہماری
🖤
آرب ہاشمی