The power of Australian passport took this Abid Boxer of 2026 to the family's home for fake condolences.
Eventually, the family will be forced to settle down the matter and nothing will happen to CCD boys.
چکوال: سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کی جان جانے کا واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے، سی سی ڈی کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور انصاف کی فراہمی تک ادارہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق واقعے میں نامزد سی سی ڈی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل کر دیا گیا ہے، جبکہ جلد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور 302 کی دفعہ بھی آزاد کی جائے گی،اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایس او پیز مزید سخت اور ٹریننگ زیادہ مؤثر بنائی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو جلد اور شفاف انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی۔