بینظیر انکم سپورٹ صرف ایک فلاحی اسکیم نہیں، بلکہ پاکستان کی کروڑوں غریب خواتین کے لیے امید، وقار اور معاشی تحفظ کا نام ہے۔
آج تقریباً 1 کروڑ مستحق خواتین اس پروگرام سے براہِ راست مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں جبکہ ان کے خاندانوں سمیت 5 کروڑ سے زائد پاکستانی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
جو لوگ BISP کی مخالفت کرتے ہیں، وہ دراصل کسی جماعت سے نہیں بلکہ اس غریب ماں سے اختلاف کرتے ہیں جو اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی، تعلیم اور بہتر مستقبل کی امید رکھتی ہے۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یہ خواب تھا کہ غریب عورت کو ریاست کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، بلکہ ریاست اس کے ساتھ کھڑی ہو۔ صدر آصف علی زرداری نے 2008 میں اس خواب کو عملی شکل دی، اور آج یہ پروگرام دنیا کے کامیاب ترین سماجی تحفظ کے ماڈلز میں شمار ہوتا ہے۔
غریب کی مدد پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اسے مزید مضبوط کرنا چاہیے۔
#BISP#BenazirIncomeSupportProgram#PPP#Pakistan
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ بینظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حد تک وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اس پروگرام کا ڈیٹا درست نہیں، اس میں بہت زیادہ کرپشن ہے، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس سے کہاں غربت ختم ہوئی ہے؟
#Pakistan#BenazirIncomeSupportProgram#RanaSanaullah#ShehbazSharif#PLMN
MQM-Pakistan leader Farooq Sattar has suggested launching a “Benazir Income Generation Program” and claimed that the benefits of the Benazir Income Support Program are being taken by the rulers in Sindh.
#BISP#BenazirIncomeSupportProgram#MQMPakistan#TOKReports
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ حق نہیں دیتے اُنکو دکھاوا کرنے اور خیرات دینے میں مزہ آتا ہے، محنت کشوں کو انکا حق دو خیرات نہ دو، بینظیر انکم سپورٹ جیسی اسکیمیں نکال نکال کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے، کرپشن کا بہت بڑا دھندہ چل رہا ہے اور اس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی پوری طرح ڈوبے ہوئے ہیں، یہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اس لیے لایا گیا تھا کہ یہ غربت کو مٹائے گا مگر پچھلے 7 سال میں غربت میں 28 فیصد اضافہ ہوگیا
#BenazirIncomeSupportProgram#corruption#HafizNaeemurRehman#karachimatters
رحیم یارخان میں دکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 5 ہوگئی، 20 سے زائد زخمی ہوگئیں۔
دکان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم تقسیم کی جارہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے واقعے کا نوٹس لے لیا، شیخ زید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
#SamaaTV#pakistan#punjab#RahimYarKhan#BenazirIncomeSupportProgram#RoofCollapse