پنجاب پولیس تحفظ مرکز اور تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی ایک اور کامیابی، نواب شاہ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان گھریلو تشدد اور باہمی رنجشوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو کر لاہور منتقل ہوا۔ خاندان کی جوان بچیاں لاہور جیسے گنجان آباد شہر میں سڑکوں پر دربدر ہونے لگیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس تحفظ مرکز داتا دربار لاہور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ خاندان کو ریسکیو کیا اور انہیں تحفظ منزل میں محفوظ پناہ فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشوں سے تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی ٹیم نے خاتون کے لواحقین اور شوہر کو ڈھونڈ کر میاں بیوی کی کونسلنگ کی، مؤثر گفت و شنید اور کونسلنگ کے نتیجے میں فریقین کے درمیان موجود ناچاقیاں ختم ہو گئیں اور بحفاظت گھر روانہ کیا گیا۔
تحفظ منزل فوسٹر ہوم گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچوں و خواتین کو نا صرف تحفظ فراہم کر رہا ہے بلکہ ان کی تربیت اور مفید شہری بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
#PunjabPolice #TahafuzManzil #FosterHome #Reunited #BuildingForBetter
Tahafuz Manzil Foster Home Lahore