ایکس (X) پر CSS کی جو مارک شیٹ شیئر کی گئی ہے اور اس پر کھل کر تنقید کی جا رہی ہے کہ اس میں CSS انٹرویو میں 225 میں سے 225 نمبر دیے گئے ہیں، دراصل وہ فرسٹ پوزیشن ہولڈر کی اصل مارک شیٹ نہیں ہے۔ اس میں کافی رد و بدل کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر CSS انٹرویو کے کل نمبر 300 ہوتے ہیں، جبکہ اس میں 225 کل نمبر ظاہر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی واضح نہیں کہ کن کن مضامین کے نمبرز میں تبدیلی کی گئی ہے۔ میری گزارش ہے کہ پہلے اصل مارک شیٹ تلاش کریں، پھر کھل کر اس پر تجزیہ کریں۔
#CSS2025
سی ایس ایس میں پورے پاکستان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے اسید رفیق USAID Rafiqu کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک 252 گ ب لسوڑی سے ہے
ان کے والد میاں عابد رفیق گورنمنٹ سکول کے ریٹائرڈ ٹیچر ہیں جبکہ والدہ بھی سکول ٹیچر اور ان کی بہن ڈاکٹر ہیں یاد رہے کہ ان کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔