کراچی کے علاقے کلفٹن دعا چورنگی پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس بھی چوری ہوگیا، اس سے قبل بلاول ہاؤس چائنا پورٹ کے قریب بھی ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوچکا ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے لگے، دعا چورنگی پر نصب ڈسٹری بیوشن باکس بھی چوری کرلیا گیا، پولیس اب تک چوری میں ملوث افراد کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
اس سے قبل بلاول ہاؤس چائنا پورٹ کے قریب پول پر لگا سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوچکا ہے۔
#SamaaTV #Pakistan #karachi #CCTVCamera #DistributionBox