وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِاعظم کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کیلئے حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان کے عوامی نمائندگان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔