آج میرے پیارے دوست میرے بھائی، مسٹر ہائیڈ، کے دنیا سے رخصت ہونے کو تقریباً چالیس دن مکمل ہو گئے۔
وہ انسان جو اپنی تکلیفیں سینے میں چھپا کر دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہا۔ جس نے ٹوئٹر پر ہزاروں لوگوں کے چہروں پر ہنسی سجائی، آج ہم سب ان کے لئے دعا گو ہیں۔
ان چالیس دنوں میں جس محبت، خلوص اور اخلاص کے ساتھ آپ سب نے ایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ کریم، درودِ پاک، لاکھوں کروڑوں درود، سورتوں، اذکار، استغفار، کلماتِ طیبہ اور بے شمار دعاؤں کا اہتمام کیا، وہ صرف اعداد و شمار نہیں… یہ اس محبت کی گواہی ہے جو ہائیڈ بھائی نے اپنے اخلاق، اپنی ہنسی اور اپنے کردار سے لوگوں کے دلوں میں کمائی۔
182 مرتبہ قرآنِ کریم، 5 کروڑ 11 لاکھ سے زائد درودِ ابراہیمی، 6 لاکھ درودِ پاک، 17 ہزار سے زائد سورۂ یٰسین، 14 ہزار سے زائد سورۂ رحمن، 15 ہزار سے زائد سورۂ ملک، 34 ہزار سے زائد سورۂ اخلاص، 10 لاکھ سے زائد “اللهم أجرني من النار”، 10 لاکھ 65 ہزار استغفار اور اس کے علاوہ بے شمار تلاوتیں، اذکار اور دعائیں… یہ سب آج ہم اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہائیڈ بھائی کے لیے پیش کرتے ہیں۔
اے اللہ!
اگر ان اعمال میں کوئی اخلاص ہے تو اسے قبول فرما۔
اگر ان دعاؤں میں کوئی آنسو شامل ہے تو اسے رد نہ فرما۔
اگر کسی نے صرف ایک مرتبہ بھی تیرے حضور ہائیڈ بھائی کے لیے ہاتھ اٹھایا ہے تو اس کی وہ دعا بھی اپنی رحمت سے قبول فرما۔
یا اللہ! ہائیڈ بھائی کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرما، ان کی تنہائی کو اپنی رحمت سے بھر دے، ان کی قبر کو نور سے منور فرما، ان کے درجات بلند فرما اور انہیں اپنے محبوب ﷺ کی شفاعت نصیب فرما۔
اور اے اللہ! جس طرح وہ دنیا میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے، اسی طرح قیامت کے دن ان کے چہرے پر ہمیشہ کی مسکراہٹ عطا فرما۔
تمام دوستوں، بہن بھائیوں اور ہر اُس شخص کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جس نے ایک حرف بھی پڑھ کر ایصالِ ثواب کیا، دوسروں تک پیغام پہنچایا یا خاموشی سے دعا میں یاد رکھا۔
اللّٰهم اغفر له وارحمه، وعافه واعف عنه، وأكرم نزله، ووسع مدخله، واجعل قبره روضةً من رياض الجنة، واجمعنا به في الفردوس الأعلى بغير حساب. آمین یا رب العالمین۔
آپ سب پر سلامتی ہو ❣️
آج ہمارے بھائی محمد عاطف محبوب کا چالیسواں ہے 💔
اپنے بھائی کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا 🙏
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضٰى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
ترجمہ:
"مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا۔ پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنی نذر پوری کر چکے (شہادت پا چکے)، اور کچھ انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔"
(سورۃ الأحزاب 33:23)