کیریج فیکٹری اسلام آباد میں تیار ہونے والے نئے ریلوے کوچز کو فیلڈ میں بھیجنے سے قبل رین ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزارا جاتا ہے۔
ہر کوچ کے ہر حصے کا باریک بینی سے معائنہ کیا جاتا ہے اور معیار، پائیداری اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر تکنیکی مرحلہ مکمل احتیاط کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔
کیریج فیکٹری اسلام آباد — جہاں معیار، حفاظت اور اعتماد کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ 🚆🇵🇰
#PakistanRailways#CarriageFactoryIslamabad#QualityAssurance#RailwayCoaches#SafetyFirst#MadeInPakistan
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا عالمی دن برائے انسدادِ چائلڈ لیبر (12 جون) کے موقع پر خصوصی پیغام
بچوں سے مشقت کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ ہماری قومی ذمہ داری ہے، محمد حنیف عباسی۔ ہر بچہ قلم، کتاب اور روشن مستقبل کا حق دار ہے، بچوں کو مزدوری نہیں تعلیم دینی ہوگی، محمد حنیف عباسی۔ چائلڈ لیبر معاشرتی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں، محمد حنیف عباسی۔ بچوں کا محفوظ، باوقار اور تعلیم یافتہ مستقبل ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، محمد حنیف عباسی۔ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ کسی بچے کو غربت کے باعث تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیں گے، محمد حنیف عباسی۔
بچوں کے استحصال کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان کی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، محمد حنیف عباسی۔ بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، سماجی اداروں اور نجی شعبے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، محمد حنیف عباسی۔ تعلیم یافتہ بچے ہی پاکستان کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں، محمد حنیف عباسی۔ ہر بچے کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور اپنے خواب پورے کرنے کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں، محمد حنیف عباسی۔
بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی تعلیم میں سرمایہ کاری قوم کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، محمد حنیف عباسی۔ آئیں عہد کریں کہ بچوں سے مشقت کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے، محمد حنیف عباسی۔
پاکستان ریلوے اپنے ملازمین کے لیے بہتر، محفوظ اور باوقار رہائشی سہولیات کی فراہمی کے عزم پر گامزن ہے۔
کوارٹرز کی تعمیر و مرمت کے اس منصوبے کے تحت بوسیدہ اور خستہ حال رہائش گاہوں کو جدید معیار کے مطابق بحال کیا جا رہا ہے تاکہ ریلوے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو بہتر طرزِ زندگی میسر آ سکے۔
اب تک 345 کوارٹرز منصوبے میں شامل کیے جا چکے ہیں جبکہ 234 ملین روپے کی لاگت سے مختلف تعمیراتی و مرمتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن میں دیواروں اور چھتوں کی مرمت، فرش کی بحالی، سیوریج نظام کی بہتری اور دروازوں و کھڑکیوں کی تبدیلی شامل ہے۔
پاکستان ریلوے — بہتر گھر، بہتر زندگی، بہتر مستقبل۔
ریلویز پولیس کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی مستعدی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کی بدولت ایک مسافر کی قیمتی جان کو بچالیا گیا
تھانہ ریلویز پولیس وزیر آباد میں تعینات کانسٹیبل اظہر ساہی جو کہ ٹرین 48 ڈاؤن رحمان بابا میں گشت کی ڈیوٹی پر مامور تھا نے دوران گشت بوگی اکانومی کلاس میں ایک مظفر گڑھ کے رہائشی جمیل احمد نامی مسافر جو کہ وزیر آباد سے ملتان سفر کر رہا تھا کو امراض قلب اور شدید گرمی کی حالت میں تکلیف میں مبتلا دیکھ کر اسکو فوری فرسٹ ایڈ مہیا کی۔ مزید دریافت پر معلوم ہوا کہ وہ امراض قلب کی بیماری میں پہلے سے ہی مبتلا ہے اور گرمی کی وجہ سے اپنی چھاتی میں شدید تکلیف محسوس کر رہا ہے۔ جس کو کانسٹیبل نے فوری طبی امداد فراہم کی، پانی پلایا اور اس کو لٹا دیا۔ کانسٹیبل نے مریض کی تشویش ناک حالت کی اطلاع ایس ایچ او فیصل آباد کو دی جس نے بروقت پلیٹ فارم پر موجود ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی خاور کو مسافر کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا جس نے ٹرین کی فیصل آباد آمد سے پہلے 1122 کا بندوبست کیا۔ ٹرین کے فیصل آباد رکنے پر مسافر کو 1122 کی مدد سے زیر نگرانی اے ایس آئی خاور مزید طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریلویز پولیس کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے اشتراق اور انسانی ہمدردی کی بدولت ایک مسافر کی قیمتی جان کو ضائع ہونے سے بچا لیا گیا.
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی نِشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے میاں محمد منشاء کو ریلوے میں جاری اور آئندہ منصوبوں اور خصوصاً پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انفراسٹرکچر، فریٹ سروسز اور مختلف تجارتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، وزیر ریلوے۔ چیئرمین نشاط گروپ نے پاکستان ریلوے کے ساتھ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا اور پاکستان ریلوے کے ساتھ کول اور سیمنٹ کی ٹرانسپورٹیشن میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ میاں محمد منشاء نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ریلوے میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بزنس ماڈل تیار کر کے جلد کام شروع کیا جائے گا۔
@MHanif_Abbasi
From the heart of Karachi to the cultural capital Lahore, Pakistan Business Express continues to connect millions of passengers with comfort, speed, and reliability.
کنڈم کوچ کو فعال کوچ ظاہر کرنے کی کوشش، ریلوے کا یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
یوٹیوبر نے سکریپ کے طور پر کھڑی کوچ میں داخل ہو کر اسے مسافر کوچ کے طور پر دکھایا
ریلویز کی طرف سے درخواست سائبر کرائم ونگ میں جمع کروائی جائے گی
معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا
آئی جی ریلویز پولیس کے احکامات پر 40 سال پرانے ناجائز قابضین سے 40 ملین کی ریلوے اراضی واگزار
فیصل آباد: وفاقی وزیر براۓ ریلویز محمد حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق انسپکٹر جنرل ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ریلوے کی قیمتی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے سلسلے میں ریلوے ایسٹ کالونی فیصل آباد میں گرینڈ انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
آپریشن کے دوران 40 سال سے زائد عرصے سے قائم 9 غیر قانونی رہائشی مکانات، جو پختہ تجاوزات کی صورت میں ریلوے اراضی پر موجود تھے، ریلویز پولیس، ریلوے انتظامیہ اور ریلوے مزدوروں کی مدد سے مسمار کر دیے گئے۔ اس کارروائی کا مقصد ریلوے کی قیمتی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانا ہے۔
شدید گرمی کے باوجود ریلویز پولیس کے افسران و جوانوں اور عملہ ریلوے نے بھرپور جذبے اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس پی ریلویز پولیس لاہور نے کی متعلقہ ریلوے حکام، ایس ایچ او فیصل آباد اور ایس ایچ او جڑانوالہ کی موجودگی میں آپریشن مکمل۔کیس گیا۔
انسدادِ تجاوزات آپریشن تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہا یہ آپریشن 10 ارب مالیت کی ریلوے اراضی واگزاری کے ٹارگٹ حصول کے تسلسل کی ایک کڑی ہے اس آپریشن میں 40 ملین کی ریلوے اراضی واگزار کروائی گئی
آئی جی ریلویز پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریلوے اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔
پبلک ریلیشنز آفیسر، سی پی او، لاہور۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے سٹی پولیس آفیسر(CPO) راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی وزارتِ ریلوے میں ملاقات۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، عوامی خدمت کے فروغ، امن و امان کی صورتحال اور ادارہ جاتی تعاون سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
@MHanif_Abbasi
عیدالاضحیٰ تعطیلات میں پاکستان ریلوے کی شاندار کارکردگی!
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوے نے 90 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد آمدن حاصل کی
پاکستان ریلوے — عوام کی خدمت، محفوظ سفر کی ضمانت۔
Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs progress review meeting on projects of Pakistan Railways on 3 June, 2026.
@MHanif_Abbasi@PakrailPK@CMShehbaz@PakPMO
خانیوال پل حادثہ انکوائری مکمل، سابق ڈی ای این ملتان عابد رزاق اور سابق اے ای این خانیوال راجا یوسف ملازمت سے برخاست۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا دوٹوک مؤقف: عوامی جانوں کے نقصان پر کوئی رعایت نہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ریلوے میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں عوامی سہولت کے لیے اہم قرار دیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریلوے کے شعبے میں اصلاحات سے سفری سہولیات میں بہتری اور عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے قومی ترقی، بہتر طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا
@MHanif_Abbasi@fkkundi
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر علی انجم سید کی اہم ملاقات۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں کی اپ لفٹنگ اور خوبصورتی کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو ایک منفرد شاہانہ اور تاریخی شناخت دی جائے گی جو پاکستان کے ثقافتی ورثے کی عکاس ہوگی، وزیر ریلوے۔ اسٹیشن کے اندر اور اطراف کے علاقوں کی جمالیاتی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، محمد حنیف عباسی۔ منصوبے میں پاکستان کی ثقافتی شناخت، قومی ورثے اور تاریخی روایات کو نمایاں کیا جائے گا، وزیر ریلوے۔
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس کے گردونواح سے بھی زیادہ خوبصورت اور پرکشش بنایا جائے گا، محمد حنیف عباسی۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو ملک کا سب سے خوبصورت، جدید اور ثقافتی رنگوں سے مزین ریلوے اسٹیشن بنانے کا ہدف مقرر۔ اسٹیشن پر جدید طرز کا وسیع اور منظم پارکنگ ایریا قائم کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں، محمد حنیف عباسی۔
ریلوے اسٹیشن کے اطراف موجود مارکیٹ اور
دکانوں کی اپ گریڈیشن یکساں (Uniform) ماڈل کے تحت کی جائے گی تاکہ پورے علاقے کو ہم آہنگ اور خوبصورت شکل دی جا سکے، وزیر ریلوے۔ مارکیٹ ایریا کی تزئین و آرائش اور دکانوں کے فرنٹ ڈیزائن کو یکساں طرز پر استوار کیا جائے گا، محمد حنیف عباسی۔ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات، خوبصورت ماحول اور عالمی معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی اپ لفٹنگ سے شہر کے حسن، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ریلوے انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ قومی ورثے اور تاریخی شناخت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا، وزیر ریلوے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن جدید ترقی، تاریخی ورثے اور پاکستانی ثقافت کے حسین امتزاج کی علامت بنے گا، محمد حنیف عباسی۔
@MHanif_Abbasi
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن (Festa della Repubblica) کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعمیری تعاون پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں اٹلی کے ساتھ تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ اطالوی قومی دن پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوستی، شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کی تجدید کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
محمد حنیف عباسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اٹلی اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں موجود وسیع مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
وزیر ریلوے نے اطالوی قومی دن کے موقع پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات نہ صرف باہمی مفادات کے تحفظ بلکہ بین الاقوامی تعاون اور عالمی استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط، متحرک اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔
کراچی میں ریلوے اراضی واگزاری آپریشن کے بعد قانونی کارروائیاں تیز، دو مقدمات درج، 12 افراد گرفتار
کراچی: وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے ویژن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی جناب جمشید عالم کی خصوصی ہدایات پر ریلوے اراضی کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اولڈ کراچی سرکلر ریلوے (KCR) الائنمنٹ، دیہ دوزان، ڈاؤ ہسپتال (اوجھا کیمپس) کے قریب اور کنگ کلاسک اپارٹمنٹس کے عقب میں واقع تقریباً 2.72 ایکڑ قیمتی ریلوے اراضی، جس کی تخمینی مالیت 1 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد ہے، کامیاب آپریشن کے بعد مکمل طور پر پاکستان ریلویز کے قبضے میں آ چکی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق مذکورہ اراضی پر قائم تمام غیر قانونی تعمیرات، بکنگ آفس، حدودی دیواریں، شیڈز اور دیگر پختہ و عارضی ڈھانچوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد اراضی کا مکمل کنٹرول پاکستان ریلویز نے سنبھال لیا ہے جبکہ مستقبل میں دوبارہ قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ ریلوے اراضی پر "شیخانی اسکائی ٹاورز" کے نام سے ایک نجی منصوبے کی تشہیر اور بکنگ سرگرمیاں جاری تھیں، جبکہ زمین پاکستان ریلویز کی ملکیت تھی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ کارروائی ایس پی پاکستان ریلویز کراچی محمد امین عالم، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ملک مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ محترمہ عظمیٰ مسعود صاحبہ کی نگرانی اور سپرویژن میں انجام دی گئی۔
آپریشن میں ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید ذوالفقار علی شاہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر-I ممتاز علی پھل، ایس ایچ او سٹی اسد خان سواتی، ایس ایچ او کینٹ اصغر علی بروہی اور دیگر متعلقہ افسران و عملے نے بھرپور حصہ لیا۔
ترجمان کے مطابق اس پورے آپریشن کی تیاری، فیلڈ کوآرڈی نیشن، ریکارڈ کی جانچ، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور مختلف اداروں کے مابین رابطوں میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر-I ممتاز علی پھل اور ایس ایچ او سٹی اسد خان سواتی نے اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں کارروائی کو مؤثر اور منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اس معاملے میں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ایک مقدمہ ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضہ، سرکاری زمین میں مداخلت اور تجاوزات کے حوالے سے جبکہ دوسرا مقدمہ سرکاری کارروائی میں مزاحمت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مزید تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے واضح کیا ہے کہ وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق قومی اثاثوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان ریلویز کی ایک ایک انچ زمین قومی امانت ہے اور اس کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
کراچی ڈویژن کی یہ کارروائی نہ صرف اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی بازیابی کا باعث بنی بلکہ اس نے یہ واضح پیغام بھی دیا ہے کہ قومی املاک پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون پوری قوت کے ساتھ حرکت میں آ چکا ہے اور قومی اثاثوں پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے