جلال پورپیروالہ میں ستھرا پنجاب کے ورکر صدام حسین نے ایمانداری اور فرض شناسی کی شاندار مثال قائم کر دی صفائی کے دوران انہیں 1 لاکھ 21 ہزار 210 روپے نقد رقم ملی۔ورکرنے رقم اپنی تحویل میں رکھنے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل تصدیق کے بعد یہ رقم اس کے اصل مالک کو دے دی