In addition, he is the only selector who is allowed to be a part of a franchise team Peshawar zalmi management as well. Isn't it a conflict of interest? If he is allowed then Aqib, Asad & sarfraz should also be allowed to be a part of their respective teams...
کیا مصباح الحق پچھلے پندرہ سال سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک نہیں ہے؟
رزلٹ کیا نکلا؟
کیا مصباح الحق اس کمیٹی کے رکن نہیں تھے۔ جسے پاکستان کرکٹ بہتر کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ پھر انہوں نے کوچ مکی آرتھر کو فارغ کروا کر خود کو اس کی جگہ بغیر کسی تجربہ کے خود کو کوچ منتخب کروا لیا تھا؟
رزلٹ کیا نکلا؟
کیا پاکستان میں ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہتر کرنے کی ذمہ داری مصباح الحق کو نہیں دی گئی تھی۔
رزلٹ کیا نکلا؟
کیا مصباح الحق کو مینٹور لگا کر پچاس ساٹھ لاکھ ماہانہ وظیفہ نہیں دیا گیا تھا۔ رزلٹ کیا نکلا؟
کیا مصباح الحق ابھی تک پی سی بی میں تین چار مختلف رولز جن میں کوچنگ، مینٹورنگ، ڈومیسٹک، سلیکشن،تھنک ٹینک میں شامل نہیں ہیں؟ رزلٹ کیا نکلا؟
پاکستان کرکٹ تباہ برباد ہوچکی۔ ڈومیسٹک خراب ترین، کوئی نیا ٹیلنٹ نہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان انتہائی باٹم پر ہے۔ ون ڈے میں پاکستان نچلے درجے پر۔ T20 میں پاکستان آخری نمبروں پر ہے۔ ڈومیسٹک سٹرکچر بربادی کا شکار ہو چکا ہے۔
کون بیس پچیس سال سے سسٹم کو برباد کرنے کے باوجود چمٹے ہوئے ہیں۔
آخر کب ان لوگوں سے جواب لیا جائے گا؟