🔴 LIVE NOW | Ask the Minister
The conversation is happening right now!
Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal, is LIVE and answering your questions under the “Ask the Minister” initiative.
Join the live session, share your questions, and hear directly about Pakistan’s development priorities, economic roadmap, youth opportunities, and the Development Budget.
📲 Watch Live Here: Facebook Live Session
facebook.com/share/v/1EMWrff…#AskTheMinister#AhsanIqbal#DevelopmentPakistan#PublicEngagement#PakistanDevelopment
یومِ مزدور: پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کی حقیقی علمبردار ہے، جاوید نایاب لغاری
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے ذیلی ونگ پیپلز یوتھ سندھ کے صدر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید نایاب لغاری نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقے کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ اس کی اولین ترجیح رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارِ حکومت میں محنت کشوں کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے جن میں لیبر قوانین میں بہتری، تنخواہوں میں اضافہ اور سوشل سیکیورٹی نظام کی مضبوطی شامل ہے۔
جاوید نایاب لغاری نے مزید کہا کہ مزدوروں کے استحصال کے خلاف پیپلز پارٹی ہر دور میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کے مطابق مزدوروں کو ان کا جائز حق دینا ہی حقیقی سیاست ہے اور یہی پیپلز پارٹی کا بنیادی اصول ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں محنت کش طبقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی طاقت ہی جمہوریت کی مضبوطی کی ضامن ہے اور ایک خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ محنت کشوں کو باعزت روزگار اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
آخر میں انہوں نے تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں ان کی قربانیاں اور محنت ناقابلِ فراموش ہیں۔
@JavedNLaghari#Newsupdate#BreakingNews#ThePost#ThePostDigital#PakistanNews#LabourDay#MayDay#WorkersRights#LabourRights#PPP#PakistanPeoplesParty#SindhNews#KarachiNews#LabourForce#WorkersDay#EconomyPakistan#SocialJustice#HumanRights#Employment#Wages#TradeUnions#IndustrialWorkers#PublicMessage#JavedNayabLaghari#WorkersTribute#DevelopmentPakistan
If you want to be rich, make roads firstly. A Chinese saying.
The Qianchun Highway Interchange looks like a shining diamond necklace in the night in Guiyang, SW China's Guizhou.
Credit: @DevelopmentPakistan