قلات کے علاقے گَرّانی میں سیکیورٹی فورسز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے آئی ای ڈی بنانے کا بارودی مواد برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران ایک پستول، ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
#Kalat#Garani#SecurityForces#CounterTerrorism#SnapChecking
قلات: عوام کے تحفظ اور امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ حساس علاقوں میں نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
#Kalat#Balochistan#SnapChecking#SecurityForces#PublicSafety
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تلخ کلامی کرنے والے خاتون آفسر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے مجھے اور میری والدہ کو گالیاں دیں، واقعہ کے وقت میرے گن مین کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان خبیب کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کا مقصد مجھے بدنام کرنا تھا، اہلکار نے مجھے گلے سے پکڑا ہوا تھا ,خود کے بچاؤ کے لئے پولیس والے کو پیچھے دھکیلا، اگر پیچھے نہ کرتا تو مجھے کون بچاتا ، میرے ماں باپ ہی حفاظت کرسکتے تھے۔ پولیس کے رویہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ اہلکار ہراسمنٹ کررہے تھے، انہوں نے مجھے تھانے چلنے کا نہیں کہا وہ مجھے کہیں اور لے جانا چاہتے تھے۔
#TOKAlert#Defence#SnapChecking
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔مشتبہ افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
#HyderabadPolice#SindhPolice#SSPHyderabad#SnapChecking
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی نگرانی میں سپیشل ناکہ جات کا سلسلہ جاری۔
سٹریٹ کرائم کنٹرول اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
شیراکوٹ سے شراب فروش گرفتار، بڑی مقدار میں شراب برآمد۔
#IqbalTownPolice#SnapChecking#SPDrUmar#LahorePolice
ایس ایس پی انویسٹیگیشن III جناب محمد قیسں خان صاحب(PSP) کی پولیس شہداء کی دہلیز پر آمد، اہلخانہ سے ملاقات اور عید کے تحائف کی تقسیم۔
امروز ایس ایس پی انویسٹیگیشن جناب محمد قیسں خان صاحب(PSP) نے عیدالفطر کے موقع پر انوسٹیگیشن III کے بہادر شہداء کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارا۔
ایس ایس پی صاحب نے شہداء کے خاندانوں کی دہلیز پر جاکر ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور عیدی کے تحائف تقسیم کیئے۔
جناب محمد قیسں خان صاحب نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہماری فورس کا فخر ہیں، جنہوں نے اپنے خون سے امن و امان کی بنیاد رکھی۔ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور سندھ پولیس ہمیشہ ان کے ورثاء کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
ایس ایس پی صاحب نے ویلفیئر افسر کو ہدایت کی کہ وہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ ایس ایس پی صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس شہداء کے ورثاء کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی تاکہ وہ خود کو تنہا نہ محسوس کریں۔
"لہو دے کر جس نے وفا کی مثال لکھی،
سلام اُس شہید پر جو امر ہوگیا۔"
شہداء کے اہلخانہ نے عید کے موقع پر انہیں یاد رکھنے اور ان کی خدمات کو سراہنے پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن III اور سندھ پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سندھ پولیس کا یہ عزم ہے کہ وہ ہر خوشی اور غم میں اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
#KarachiPolice#EidSecurity#SafeKarachi#StreetCrimePrevention#StaySafe#CrimeFreeCity#KarachiUpdates#PolicePatrolling#SnapChecking#PublicSafety#TrafficManagement#SecureShopping#EidShopping#CommunitySupport#LawAndOrder#WeSupportPolice#PakistanSecurity#EmergencyResponse#ProtectAndServe#CrimeAwareness#SafetyFirst#KarachiNews#PoliceInAction#ResponsibleCitizens#TogetherForSafety