Joined May 2020
2,154 Photos and videos
چیئرمین ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان جناب جمشید حسین نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ، شہری حقوق کا احترام اور خطے میں امن و استحکام ہر چیز پر مقدم ہونا چاہیے۔ موجودہ کشیدہ حالات میں طاقت کے استعمال کے بجائے بامقصد مذاکرات ہی مسائل کے پائیدار حل کا راستہ ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان تمام متعلقہ فریقین، سیاسی قیادت، سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی اور دیرپا امن کے قیام کے لیے فوری مذاکرات کا آغاز کریں۔ امن، انصاف اور مکالمہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ #HumanRightsCouncilPakistan #HumanRightsCouncilAJK #PeaceForKashmir #DialogueForPeace #AJK #AzadKashmir #PeaceAndJustice #HumanRights #NegotiationsNow #StandForPeace #Kashmir #AJKRightsMovement #PeaceNotViolence #SaveLives #UnitedForPeace
3
10
24
491
پریس ریلیز برائے فوری اشاعت موضوع: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کی بریت پر تشویش؛ پراسیکیوشن کی کمزوریوں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا ردعمل سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان کو بری کیے جانے کے فیصلے پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ کونسل کے مطابق، یہ فیصلہ پراسیکیوشن اور تفتیشی اداروں کی کارکردگی، شواہد کے نظام اور تفتیش میں موجود سنگین تضادات کو نمایاں کرتا ہے۔ قانون کے مطابق ملزمان کو 'شک کا فائدہ' دینا ایک مسلمہ اصول ہے، تاہم چودہ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اس سنگین سانحے کے اصل محرکات اور ذمہ داران کا حتمی تعین نہ ہونا ہمارے نظامِ عدل اور تفتیشی ڈھانچے پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔ 250 سے زائد مزدوروں کی شہادت کے اس واقعے میں اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کا اصل ذمہ دار کون تھا۔ آئینِ پاکستان کے تحت شہریوں کا تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ چودہ برس سے انصاف کے منتظر متاثرہ خاندانوں کو تاحال ٹھوس داد رسی، جامع بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو کہ انتظامی اور ریاستی سطح پر ایک بڑی ناکامی ہے۔ کونسل کا مؤقف ہے کہ انصاف میں یہ غیر معمولی تاخیر اور کمزور تفتیش قانون کی بالادستی پر عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس اہم ترین کیس کی تفتیش اور پراسیکیوشن میں دانستہ یا غیر دانستہ غفلت برتنے والے متعلقہ حکام کا سخت احتساب کیا جائے۔ ایک اعلیٰ سطحی، بااختیار اور غیر جانبدارانہ کمیشن کے ذریعے کیس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ متاثرہ خاندانوں کی فوری داد رسی اور مستقل مالی و سماجی بحالی کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیر دراصل انصاف سے محرومی کے مترادف ہے، اور ریاست کو قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے فوری اصلاحات کرنی ہوں گی۔ ترجمان : ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #JusticeForBaldiaTown #BaldiaTownTragedy #FailureOfJustice #StateNegligence #KarachiFactoryFire #SystemicFailure #JusticeDelayedJusticeDenied #HumanRightsCouncilOfPakistan
1
6
200
Human Rights Council of Pakistan retweeted
🕊️ امن ہمارا مؤقف ہے، مکالمہ ہمارا راستہ ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر ہمیشہ سے امن، برداشت، مذاکرات اور انسانی جانوں کے تحفظ کی بات کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ نفرت نہیں، برداشت۔ تصادم نہیں، مذاکرات۔ تشدد نہیں، امن۔ انسانی جان سب سے قیمتی ہے۔ #امن_ہمارا_مؤقف_ہے #مکالمہ_ہمارا_راستہ_ہے #PeaceForAJK #HumanRights #DialogueForPeace #StopViolence #AJK #Kashmir #HRCAJK #PeaceAndJustice @HRCPakistan @PMofAJK
2
4
135
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان مظفرآباد (آزاد کشمیر) میں پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ کونسل اس المناک واقعے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ وطنِ عزیز کے دفاع اور فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور پاک فوج کے غم میں برابر کی شریک ہے، اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ #MuzaffarabadHelicopterCrash #AJK #PakistanArmy #Mi17Crash #Shaheed #HRCPakistan #Condolences #ArmedForcesOfPakistan @OfficialDGISPR
5
15
698
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام، میڈیا، صحافی برادری اور سوشل میڈیا صارفین کو ایک انتہائی تشویشناک رجحان کی طرف متوجہ کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ چند روز سے بعض مشکوک اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ جعلی، گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد پھیلایا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان بداعتمادی، نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔ کونسل واضح کرتی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں شہری حقوق اور عوامی مطالبات کے لیے جاری پُرامن احتجاج کو پاکستان مخالف تحریک یا ریاستی اداروں کے خلاف مہم کے طور پر پیش کرنا حقائق کے منافی اور سراسر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔ کشمیر اور پاکستان کے عوام کا رشتہ مشترکہ تاریخ، ثقافت، لازوال قربانیوں اور بھائی چارے کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، جسے ڈیجیٹل ہتھکنڈوں یا بیرونی سازشوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ عوامی مسائل کو انتشار کی طرف دھکیلنے اور خطے کے امن کو متاثر کرنے والے یہ عناصر کسی بھی طور عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان تمام طبقاتِ فکر، بالخصوص میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ کسی بھی تصویر، ویڈیو یا خبر کو آگے بڑھانے سے قبل اس کی مکمل تصدیق کریں اور فیک نیوز یا نفرت انگیز بیانیے کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ موجودہ حالات میں دانشمندی، تحمل اور ذمہ دارانہ اظہارِ رائے کی اشد ضرورت ہے۔ کونسل انسانی حقوق، آزادیٔ اظہار اور عوامی مطالبات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کشمیر کے مابین یکجہتی کے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا اصولی کردار ادا کرتی رہے گی۔ #AJK #Pakistan #fakenews #Kashmir
3
19
40
1,534
مذمتی بیان ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان عوام کے بنیادی حقوق کے لیے کیے جانے والے پرامن احتجاج کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، اور ان سہولیات کی عدم دستیابی پر عوام کا پرامن احتجاج کرنا ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ ہم متعلقہ انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کو قانونی کارروائیوں اور ہراسانی کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کے جائز مطالبات سنے جائیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان شہری آزادیوں، اظہارِ رائے کے حق اور پرامن اجتماع کے آئینی حق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان “انصاف، وقار اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے”
15
77
145
6,947
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRC-Pakistan) فوری اشاعت کے لیے آزاد کشمیر کی سنگین صورتحال: ہیومن رائٹس کونسل کا حکومت اور مظاہرین سے فوری اور بامعنی مذاکرات کا مطالبہ اسلام آباد: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے آزاد کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی حالیہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونسل نے دونوں فریقین حکومت اور مظاہرین پر زور دیا ہے کہ وہ وسیع تر عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے فوری طور پر بامقصد اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کریں، کیونکہ پائیدار امن کا راستہ صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا یہ پختہ موقف ہے کہ تشدد کا استعمال، جبری گرفتاریاں، اور شہریوں کی آواز کو دبانے کے لیے پابندیاں عائد کرنا کسی بھی مسئلے کا حل طلب یا منصفانہ حل نہیں ہو سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں، بلکہ یہ جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے حالات کو مزید خرابی اور سنگینی کی طرف دھکیلتے ہیں۔ کونسل ریاستی اداروں پر زور دیتی ہے کہ وہ پرامن احتجاج کے حق کا احترام کریں اور طاقت کے استعمال سے مکمل گریز کریں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور مظاہرین کے رہنماؤں سے پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ موجودہ بحران کو حل کرنے کے لیے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ دونوں فریقین کو چاہیے کہ وہ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے میز پر بیٹھیں اور تمام تصفیہ طلب معاملات کا ایک جامع، منصفانہ اور قابلِ عمل حل نکالیں، تاکہ نہ صرف موجودہ ڈیڈ لاک ختم ہو بلکہ مستقبل میں بھی خطے میں امن و امان، معاشی استحکام اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان، ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #AzadKashmir #KashmirSituation #KashmirProtests #DialogueForPeace #HumanRightsCouncilOfPakistan #HRCPakistan #ProtectHumanRights #RightToProtest #PeaceInKashmir #DialogueNotViolence #ResolveKashmirCrisis #PublicInterestFirst @PakPMO @PresOfPakistan @HRC_AJK @PMOAJK @JAAC_Official
15
101
235
7,892
پریس ریلیز برائے فوری اشاعت ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے معروف صحافی رضی طاہر کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیِ اظہارِ رائے اور بنیادی انسانی حقوق پر ایک اور کاری ضرب قرار دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بغیر کسی پیشگی اطلاع، قانونی نوٹس یا مقدمے کی تفصیلات فراہم کیے بغیر اچانک وارنٹ گرفتاری لے کر ان کے گھر پر پہنچنا مروجہ قوانین اور شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کونسل سمجھتی ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے کے لیے قانونی عمل کو پسِ پشت ڈال کر براہِ راست گرفتاری کے ہتھکنڈے اپنانا ایک خطرناک رجحان ہے، جس کا مقصد صحافتی برادری کو خوف زدہ کرنا اور سچ کی آواز کو دبانا ہے۔ موجودہ جابرانہ نظام اور صحافت کش قوانین کے سائے میں اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی پر عوام کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچاتی ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ اور متعلقہ مقتدر حلقوں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتی ہے کہ رضی طاہر کے خلاف کی جانے والی اس غیر قانونی پیش رفت کا سخت نوٹس لیا جائے اور ریاستی اداروں کو صحافیوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ کونسل آزادیِ صحافت کے تحفظ اور مظلوم آوازوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا یہ سلسلہ بند کر کے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔ ترجمان: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #JournalismIsNotACrime #StandWithRaziTahir #PressFreedom #HumanRightsPakistan #StopHarassingJournalists #FreedomOfExpression @RaziTahirPak
7
82
217
40,519
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا جس میں سماجی، قانونی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس واک کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں، موسمیاتی بحران اور انسانی حقوق کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرنا تھا۔ واک کے اختتام پر ایک مختصر لیکن بھرپور تقریب منعقد ہوئی جس سے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جناب جمشید حسین، صدر سندھ ڈاکٹر محبوب نوناری، سینئر نائب صدر کراچی ایڈوکیٹ کامران صدیقی اور صدر مشعل کراچی مریم صدیقی نے خصوصی خطاب کیا اور ماحولیاتی بگاڑ کے انسانی، معاشی اور سماجی نقصانات پر روشنی ڈال۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناب جمشید حسین نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی اب محض ایک سائنسی موضوع نہیں رہا بلکہ یہ انسانی حقوق کا ایک بنیادی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف فضا، پاک پانی اور محفوظ ماحول ہر شہری کا آئینی اور اخلاقی حق ہے، اور ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس حق کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے خصوصی طور پر کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز موسمیاتی تبدیلی کے براہِ راست نشانے پر ہے، جہاں گزشتہ چند برسوں میں گرمی کی شدید لہریں، بے ہنگم بارشیں، سیلابی صورتحال اور سمندری سطح میں اضافہ شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، اور غریب و پسماندہ طبقات اس بحران کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ اسی تسلسل میں صدر سندھ ڈاکٹر محبوب نوناری نے صوبائی سطح پر ماحولیاتی پالیسیوں کے فقدان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی اثرات دیہی اور شہری دونوں علاقوں کو یکساں متاثر کر رہے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ سینئر نائب صدر کراچی ایڈوکیٹ کامران صدیقی نے ماحولیاتی آلودگی کو قانونی تناظر میں پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ صنعتی فضلے کا سمندر میں اخراج اور شہریوں کو صاف ماحول فراہم نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے خلاف قانونی سطح پر مضبوط آواز اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ صدر مشعل کراچی مریم صدیقی نے نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی بگاڑ کا سب سے بڑا حل عوامی شعور اور شجرکاری ہے، اور ہمیں اپنے شہر کو بچانے کے لیے ہر گھر سے ایک پودا لگانے کی مہم کا آغاز کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر مقررین نے بھی ماحولیاتی بحران کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کراچی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی، صنعتی فضلے کا سمندر میں اخراج، ٹھوس فضلے کے انتظام کی ناکامی اور شہری منصوبہ بندی کی کمزوری نے مل کر شہر کو ماحولیاتی لحاظ سے انتہائی نازک صورتحال میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے حکومت، بلدیاتی اداروں اور نجی شعبے سے مطالبہ کیا کہ ماحولیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو ماحولیاتی شعور دینے کے لیے منظم مہمات چلائی جائیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے حکومتِ پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر قومی حکمتِ عملی مرتب کی جائے، کراچی میں سبز علاقوں کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دی جائے، اور ماحولیاتی انصاف کو انسانی حقوق کے قومی ایجنڈے کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ کونسل اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ماحولیاتی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور اس مقصد کے لیے ہر سطح پر آگاہی، وکالت اور عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ #climatechange #humanrights #worldenvironmentday2026 #hrcpakistan #greenpakistan #climateaction
5
9
301
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کوئٹہ کے سنڈیمن سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے انتہائی وحشیانہ اور افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ایک ایسے مقدس پیشے سے وابستہ خاتون، جو انسانیت کی خدمت اور جانیں بچانے کے عمل میں مصروف ہو، اسے عین جائے کار پر اس طرح کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا نہ صرف طبی برادری بلکہ پورے معاشرے اور انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کونسل اس واقعے کو سیکیورٹی کی سنگین ترین ناکامی قرار دیتی ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں مسیحاؤں پر ایسے حملے برداشت نہیں کیے جا سکتے، اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ہسپتالوں جیسے حساس مقامات پر طبی عملے، بالخصوص خاتون ڈاکٹروں کو فول پروف تحفظ فراہم کریں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومتِ بلوچستان، محکمہ صحت اور پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس لرزہ خیز واقعے میں ملوث سفاک ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلا کر قانون کے مطابق سخت ترین عبرتناک سزا دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی کونسل حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج معالجے کی بہترین، اعلیٰ ترین اور تمام ضروری طبی سہولیات سرکاری سطح پر فوری فراہم کی جائیں تاکہ ان کی زندگی اور صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ کونسل واضح کرتی ہے کہ اگر ملزمان کو فوری کیفرِ کردار تک نہ پہنچایا گیا تو طبی عملے کی ہڑتال سے صوبے بھر میں غریب مریضوں کا جو نقصان ہوگا، اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ مستقبل میں ایسے بھیانک واقعات کی مستقل روک تھام، ہسپتالوں کے امن کو برقرار رکھنے اور طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر کڑی اور جامع قانون سازی کی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی بزدلانہ جرات نہ کر سکے۔ ترجمان: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ​#ArrestAcidAttackers#ProtectOurDoctors#JusticeForLadyDoctor#QuettaHospitalAttack ​​#EndViolenceAgainstDoctors#StopAcidAttacks #HumanRightsCouncilOfPakistan @CMOBalochistan
8
16
974
آج دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کرۂ ارض کو درپیش سنگین خطرات کی طرف توجہ دلانا اور آب و ہوا کی تبدیلیوں (Climate Change) کے خلاف فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ایک صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے۔ ماحولیاتی انصاف کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ موجودہ سال 2026 میں زمین ہمیں مسلسل اور واضح اشارے دے رہی ہے۔ گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا، بے وقت بارشیں، شدید ترین ہیٹ ویوز اور سمندروں کی سطح میں اضافہ اب محض سائنسی پیشن گوئیاں نہیں رہیں بلکہ ایک تلخ حقیقت بن چکے ہیں۔ یہ ماحولیاتی تبدیلیاں براہِ راست انسانی بقا، خوراک کے تحفظ اور پانی کی دستیابی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس بات پر زور دیتی ہے کہ موجودہ بحران کی سب سے بڑی وجہ خود غرضانہ انسانی رویے ہیں۔ صنعتی آلودگی، جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ، پلاسٹک کا حد سے زیادہ استعمال اور قدرتی وسائل کا ضیاع وہ عوامل ہیں جنہوں نے ماحول کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم صرف باتیں کرنے کے بجائے اپنے روزمرہ کے رویوں کو بدلیں۔ ماحول کا تحفظ صرف حکومتوں کا کام نہیں بلکہ یہ ایک انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہماری آج کی چھوٹی سی لاپروائی، آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک کر رہی ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتے ہیں لیکن گلوبل وارمنگ کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں شدید سیلاب، زراعت کی تباہی اور اسموگ (Smog) جیسے ہولناک چیلنجز نے ہماری معیشت اور انسانی زندگیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ماحولیاتی بگاڑ کی وجہ سے لاکھوں لوگ ہجرت پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے ماحولیاتی پناہ گزینوں (Climate Refugees) کا ایک نیا بحران جنم لے رہا ہے۔ صاف پانی کی قلت اور فضائی آلودگی شہریوں کی صحت کے حق کو براہِ راست مجروح کر رہی ہے۔ آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم مل کر پاکستان کے ماحول کو محفوظ، سرسبز اور آنے والی نسلوں کے لیے جینے کے قابل بنائیں گے۔ ہمیں ابھی قدم اٹھانا ہوگا، اپنے ماحول کے لیے، اپنے مستقبل کے لیے! #WorldEnvironmentDay2026 #ClimateAction #HumanRights #GreenPakistan #HRCPakistan
1
3
6
203
گلگت بلتستان انتخابات میں یکساں انتخابی ماحول (Level Playing Field) کی عدم فراہمی اور قبل از انتخاب دھاندلی کے خدشات پر تشویش ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRC-Pakistan) گلگت بلتستان اسمبلی کے 7 جون 2026 کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے، جن میں بعض سیاسی جماعتوں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف (PTI)، کو انتخابی عمل میں مساوی مواقع نہ دیے جانے کے الزامات شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا تھا، جو گلگت بلتستان الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور جسے "پولو مین" کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا تھا۔ تاہم یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ انتخابی نشان بعد ازاں واپس لے لیا گیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ایک رجسٹرڈ انتخابی نشان سے محروم ہو گئے۔ مزید اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاقی اور مقامی قیادت کو این او سی کے نام پر گرفتار کیا گیا، بعض رہنماؤں کو گلگت بلتستان سے بے دخل کیا گیا، جبکہ متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندوں کو بعض انتخابی کانفرنسوں اور سرکاری سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ تشویش کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی وفاقی قیادت اور وفاقی وزراء گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایک مخصوص سیاسی جماعت کی قیادت اور کارکنوں کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنے کے اقدامات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ صورتحال انتخابی مساوات اور غیر جانبداری کے اصولوں کے منافی سمجھی جا سکتی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا مؤقف ہے کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو سیاسی عمل میں شرکت، آزادانہ نقل و حرکت اور اظہارِ رائے کا حق دیتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو بلاامتیاز یکساں مواقع فراہم کرنا آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ناگزیر ہے۔ کونسل الیکشن کمیشن گلگت بلتستان، گلگت بلتستان حکومت، وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ: تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یکساں انتخابی مواقع فراہم کیے جائیں۔ سیاسی بنیادوں پر عائد مبینہ پابندیوں اور رکاوٹوں کا فوری جائزہ لیا جائے۔ سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کو قانون اور ضابطے کے مطابق جانچا جائے۔ تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو آزادانہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔ انتخابی عمل کی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان قومی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا، انتخابی مبصرین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی انتخابی صورتحال کا نوٹس لیں اور اس امر کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کہ انتخابات مکمل طور پر آزاد، منصفانہ، شفاف اور عوامی اعتماد کے مطابق منعقد ہوں۔ آزاد اور منصفانہ انتخابات جمہوری نظام کی بنیاد ہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کے ساتھ امتیازی سلوک نہ صرف انتخابی عمل کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ عوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی کمزور کر سکتا ہے۔ ترجمان ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRC-Pakistan) #GilgitBaltistan #GBElections2026 #LevelPlayingField #FairElections #PTI #ElectionIntegrity #DemocracyUnderThreat #HumanRightsPakistan #FreeAndFairElections #StopPoliticalSuppression @PTIofficial @PTIGB_official @BilawalBhuttoZardari @MaryamNSharif @CMShehbaz @ECP_Pakistan @jamshed_hrc @UN_HRC @EU_Commission
1
9
15
1,160
🌿 Save Environment Conference 2026 🌍 Join the Human Rights Council of Pakistan on World Environment Day as we come together to raise awareness, inspire action, and promote a greener future for generations to come. 📅 Date: Friday, June 5, 2026 🕔 Time: 5:00 PM 📍 Venue: Frere Hall, Karachi Let's unite to protect nature, preserve our planet, and secure a sustainable future. Together, every action counts. 🌱 #WorldEnvironmentDay #SaveEnvironment #ClimateAction #HumanRightsCouncilPakistan #GreenFuture #KarachiEvents #ProtectNature #SustainableFuture @KmcPakistan @hrcpaksindh
3
4
6
1,174
*FOR IMMEDIATE RELEASE* Human Rights Council of Pakistan Demands Justice for Gul Plaza Fire Victims *KARACHI – June 2026:* The Human Rights Council of Pakistan (HRC Pakistan) staged a protest demonstration outside the Karachi Press Club to demand justice for the victims and the 84 affected families of the tragic Gul Plaza fire. The protest was led by HRC Pakistan Chairman Jamshed Hussain, Dr. Mehboob Noonari (President HRC Sindh) and attended by civil society representatives, human rights activists, and members of the aggrieved families. During the protest, speakers expressed grave concern over the non-disclosure of the official commission report on the Gul Plaza tragedy. They highlighted that despite the report being complete, it has yet to be made public. The protestors strongly urged the Chief Minister of Sindh to immediately release the report to ensure transparency and accountability. The demonstrators demanded strict and decisive action against the individuals and institutions whose negligence led to the disaster. They sharply criticized several critical failures, including: • Delays in the provision of water during firefighting operations. • Utter negligence by the Sindh Building Control Authority (SBCA) in enforcing building safety codes and fire safety regulations. • The highly irresponsible conduct of Chief Fire Officer Humayun Khan. The protestors demanded the immediate termination of Chief Fire Officer Humayun Khan from his post in light of the commission's findings. The Human Rights Council of Pakistan emphasized that the affected families have been waiting for justice for far too long. The Council urged the Government of Sindh to take immediate legal action against the responsible elements. The demonstration concluded with a renewed demand for justice, transparent accountability, and the strict enforcement of building safety laws to prevent such tragedies in the future. Human Rights Council of Pakistan #JusticeForGulPlaza #گل_پلازہ_سانحہ #انصاف_چاہیے #HumanRights #HRCPakistan #KarachiProtest #GulPlazaTragedy #Accountability #JusticeForVictims #KMC #firebrigade
1
3
7
296
ہیومن رائٹس کونسل پاکستان سانحہ گل پلازہ میں 84 قیمتی جانوں کے ضیاع پر انصاف کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ منعقد کر رہی ہے۔ تفصیلات: تاریخ: 3جون بروز بدھ وقت: شام 5:00 بجے مقام: کراچی پریس کلب، کراچی مطالبات: ذمہ داران کو فوری کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے کمیشن کی مکمل رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور معاوضہ دیا جائے مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تمام انسانی حقوق کے کارکنان، سول سوسائٹی، متاثرین کے خاندان، وکلاء، صحافی اور شہریوں سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج میں شرکت کریں۔ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان #JusticeForGulPlaza #گل_پلازہ_سانحہ #انصاف_چاہیے #HumanRights #HRCPakistan #KarachiProtest #GulPlazaTragedy #Accountability #JusticeForVictims @jamshed_hrc @hrw @AmnestyPakistan @UNHumanRights @JIH_Pakistan @pmln_org @PTIofficial @BBhuttoZardari @KmcPakistan @javerias @murtazawahab1
7
19
1,047
**Human Rights Council Pakistan** strongly condemns any aggressive policy, threat, or unilateral action by the United States under President Donald Trump against the Sultanate of Oman. Such actions constitute a clear violation of international law, the United Nations Charter, and the fundamental principle of state sovereignty. We firmly believe that international disputes must be resolved through peaceful means — diplomacy, dialogue, and mutual respect — rather than through coercion, pressure, or threats of force. The Human Rights Council Pakistan calls upon the international community, particularly the United Nations and responsible global powers, to play a constructive role in preserving peace, stability, and respect for human rights in the region. @UN @Oman @StateDept @realDonaldTrump @UN_HRC @UN_Peace @OmanMofa #Oman #HumanRights #UNCharter #StateSovereignty #Diplomacy #PeaceInMiddleEast #InternationalLaw #NoToAggression #Trump #UnitedNations
6
18
753
عید الاضحیٰ مبارک! ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے تمام اہل وطن اور امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک۔ یہ مبارک دن ہمیں ایثار، قربانی، اور بے لوث محبت کا درس دیتا ہے۔ قربانی کا اصل مقصد صرف روایت کو زندہ رکھنا نہیں بلکہ اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں اور پسماندہ طبقات کا خیال رکھنا اور ان کے حقوق کو مقدم جاننا ہے۔ آئیے اس عید پر عہد کریں کہ ہم معاشرے میں امن، انصاف اور انسانی ہمدردی کے جذبوں کو عام کریں گے اور کسی بھی رنگ، نسل یا مذہب کے فرق کے بغیر ہر انسان کے حقوق کا احترام یقینی بنائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔ (آمین) #EidAlAdha #HumanRights #HRCPakistan #Eid2026 #EidMubarak #Pakistan
5
4
20
431
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے دنیا بھر کے حجاجِ کرام اور تمام مسلمان بھائیوں کو حج مبارک اور یومِ عرفہ کی دلی مبارکباد۔ یومِ عرفہ اسلامی تاریخ کا وہ عظیم اور مقدس دن ہے، جب لاکھوں عازمینِ حج رنگ، نسل اور زبان کا فرق مٹا کر میدانِ عرفات میں اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوتے ہیں اور فضا لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھتی ہے۔ یہ دن ہمیں مساوات، بھائی چارے اور انسانی حقوق کے آفاقی پیغام کی یاد دلاتا ہے۔ دعا ہے اللہ رب العزت تمام حجاجِ کرام کا حج اور عبادات قبول فرمائے، ان کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے اور اس مقدس سفر کو امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین! حج مبارک! #HajjMubarak #Hajj2026 #YoumeArafa #HumanRights #HRCPakistan #Equality
2
16
342
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان پیغامِ یکجہتی برائے ایامِ حج | #حج_الوفاء ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ایامِ حج کے اس مقدس موقع پر پوری امتِ مسلمہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ خانہ کعبہ کا یہ عظیم اجتماع ہمیں توحید، اخوت، مساوات اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا سبق دیتا ہے۔ اس موقع پر ہم فلسطین، لبنان، ایران، یمن، شام اور کشمیر سمیت تمام محاذوں پر ظلم و جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی روشنی میں مطالبہ کرتے ہیں کہ: عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے غیر قانونی قبضے، جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی جائے مظلوم عوام کو فوری امداد، انصاف اور آزادی فراہم کی جائے کونسل کا پختہ موقف ہے کہ حج کا پیغامِ امن، انصاف اور انسانی وقار عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان #حج_الوفاء #حج #Ummah #Palestine #Gaza #FreePalestine #Lebanon #Yemen #Kashmir #Iran #HumanRights #JusticeForOppressed #StopOppression #IslamicUnity #Hajj2026 @GovernmentofPakistan @SaudiGov @IraninIslamabad @TurkeyMFA @QatarMofa @UAE_MoFA @MalaysiaMFA @IndonesiaMFA @UN @UNHumanRights @OIC_OCI @HRW @Amnesty @ICRC @UNRWA @AJEnglish
5
10
343
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ اس بزدلانہ حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر روکنا پڑا اور 10 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ عوامی بنیادی ڈھانچے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور آئینِ پاکستان کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، زخمیوں کو بلاتاخیر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہدا کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ کونسل شہدا کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہے۔ بلوچستان میں امن کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ناقابلِ تنازع ذمہ داری ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #Balochistan #Pakistan
1
7
7
324